تاریخ افکار اسلامی — Page vii
تعصب اور جانبداری سے پاک اور اظہار حقیقت کے لئے بڑے، جری اور صادق القول مانے جاتے ہیں اور ان کی ثقاہت کا انکار مشکل ہے۔“ (کتاب هذا صفحه ۱۹۵) مختلف فرقوں کے نظریات کا تاریخی جائزہ جو کی صورت میں آپ کے ہاتھ میں ہے مصنف نے حزم، احتیاط اور تقویٰ کے ساتھ اس دشوار گزا رستہ کو طے کیا ہے اور تعصب اور جانبداری کا شائبہ بھی پیدا نہیں ہونے دیا۔اس لئے یہ مطالعہ حقیقت واصلیت سے ہمکنار کرنے والا ہے اور اس میں قاری کی تسلی اور اعتماد کا سامان وا فرمو جود ہے اور اس میں گہرائی میں جا کر مجھنے اور اپنے نتائج اخذ کرنے کے موقع بہم ہوگا۔انشاءاللہ مکرم و محترم ملک سیف الرحمن صاحب ایک عالم باعمل اور تقوی شعار بزرگ تھے۔حضرت خلیفتہ انبیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا۔ملک صاحب مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی علم عطا فرمایا۔غیر معمولی فراست عطا فرمائی۔غیر معمولی اطاعت کی روح عطا کی اور ایسا حسین ذہن اور قلب کے درمیان تو ازن عطا کیا کہ جو شاذ شاذ بندوں میں پایا جاتا ہے۔ایک بہت ہی دلربا وجود تھے۔ملک صاحب کی زبان سے کبھی کسی نے ساری زندگی ایسا کلمہ نہیں سنا جس سے متعلق آپ کہہ سکیں کہ اس نے دل پر بوجھ ڈالا ہے۔ایسے متبحر علماء دنیا میں کم کم پیدا ہوتے ہیں۔“ ( خطبه جمعه ۳ / نومبر ۱۹۸۹ء، خطبات طاہر جلد ۸ صفحه ۷۲۰ تا ۷۲۳ ) سلسلہ کے لٹریچر میں اس موضوع پر غالبا یہ پہلی تصنیف ہے۔اس کا انداز تحریر نہایت سلیس اور سہل الفہم ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں جب اس کی اشاعت کی اجازت و منظوری کے لئے خاکسار نے عرض کیا تو فرمایا کہ ضرور شائع کریں نیز ہدایت فرمائی کہ محترم ملک صاحب کا حوالہ درج کرنے کا اپنا ایک انداز ہے مثلاً بعض اوقات ایک حدیث نقل فرماتے ہیں اور اس حدیث کی دیگر روایات بھی ان کے پیش نظر ہوتی ہیں ان میں سے