تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 374 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 374

تاریخ افکارا سلامی ۳۷۴ میرے زمانہ میں میرے لئے واقع ہوا ہے اور مجھ سے پہلے کسی کو یہ اتفاق نصیب نہیں ہوا کہ ایک طرف تو اس نے مہدی موعود ہونے کا دعوی کیا ہو اور دوسری طرف اُس کے دعوی کے بعد رمضان کے مہینہ میں مقرر کردہ تاریخوں میں خسوف کسوف بھی واقع ہو گیا ہو اور اُس نے اس خسوف و کسوف کو اپنے لئے نشان ٹھہرایا ہو۔کسوف خسوف خواہ ہزاروں مرتبہ ہوا ہو اس سے بحث نہیں۔نشان کے طور پر ایک مدعی کے وقت خاص معین تاریخوں میں ) صرف ایک دفعہ ہوا ہے ہے۔► محترم پروفیسر حافظ ڈاکٹر صالح محمد الہ دین صاحب سابق صدر شعبہ فلکیات عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد نے مہدی دوران کی صداقت کی دو علامات یعنی کسوف و خسوف جن کا قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مذکورہ بالا میں ذکر ہے، کے موضوع پر اپنے ایک تحقیقی مقالہ میں اس کی تصریح کی ہے۔آپ لکھتے ہیں۔مذہب اسلام میں مصلح آخر الزمان کے وقت میں سورج ، چاند گرہن کے نشان کا ذکر بہت نمایاں چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲۹ ، ۳۳۰ حاشیه کے آپ مایا قرآن تھے۔آپ کو قرآن کریم سے خاص تعلق تھا۔دنیاوی تعلیم بھی پی ایچ ڈی تھی اور اسٹرانومی میں انہوں نے بڑا نام پیدا کیا ہے لیکن سائنس کو ہمیشہ قرآن کے تابع رکھا ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی سے انہوں نے فزکس میں ایم ایس سی کی پھر بعد میں انہوں نے امریکہ سے اسٹرانومی ، ایسٹرو فزکس میں پی ایچ ڈی کی۔1963ء میں Observatory University of Chicago USA سے انہوں نے پی ایچ ڈی کی آپ بڑی خصوصیات کے حامل تھے علمی لحاظ سے ان کے قریباً پچاس مضامین اور ریسرچ پیپر بین الاقوامی رسالوں میں شائع ہوئے ہیں اور جن پر کئی ایوارڈز بھی ان کو ملے ہیں۔چنانچہ ہندوستان کا مشہور ایوارڈ مگنا وسها Megnanad) Saha) ایوارڈ فار ٹھیوریٹیکل سائنس 1981ء میں آپ کو دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بے تحاشا ایوارڈ ان کو ملے ہیں۔Lunar and Solar Eclipses اور Dynamic of galaxies آپ کے پسندیدہ مضمون تھے جن میں قرآن اور احادیث میں سورج چاند گرہن بطور صداقت حضرت مسیح موعو دا ور امام مہدی بیان ہوا ہے ۹۵-۱۹۹۴ء میں اس نشان پر صد سالہ پروگرام کے تحت کئی جماعتی رسائل میں آپ کے مضامین بھی شائع ہوئے۔مختلف یونیورسٹیز کے ریسرچ سکالر اور ریسرچ فیلو بھی تھے۔یہ لمبی ایک فہرست ہے۔پھر Great minds of the 21st century, American biographical institute Raleigh 2003 US۔A نے ان کو 2003 ء میں ایوارڈ بھی دیا۔