تاریخ افکار اسلامی — Page 291
تاریخ افکار را سلامی ۲۹۱ ان سے نکاح کی حرمت کا ذکر قرآن کریم میں سلا نہیں ہے۔ہے اس فرقہ کا ایک نظریہ یہ بھی تھا کہ مشرکین کے بچے جنت میں جائیں گے نیز یہ فرقہ اس بات کا بھی قائل تھا کہ سورۃ یوسف قرآن کریم کا حصہ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک عشقیہ داستان ہے جس کا قرآن کریم میں شامل ہونا اس کتاب الہی کی شان کے خلاف ہے۔خوارج اور قبائلی عصبیت شیعہ اور خارجی فرقوں کے عربی عنصر کا زیادہ تر تعلق ہنور بہیجہ سے تھا۔نوربیعہ نے اسلام کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش مسیلمہ کذاب کی شورش کی صورت میں کی تھی جس کا خاتمہ حضرت ابو بکر صدیق کے ہاتھوں ہوا۔اس کے بعد دوسری کوشش حضرت عثمان اور حضرت علی کے خلاف بغاوتوں کی صورت میں ظاہر ہوئی جوتا ریخ میں خوارج کے نام سے مشہور ہے اور جس کا مختصر ذکر صفحات بالا میں گزر چکا ہے۔لے صفحہ ۲۴۰ بھی دیکھیں جس میں خرمیہ کا ذکر ہے جو پوتیوں اور بہنوں سے نکاح جائز سمجھتے تھے۔الفرق بين الفرق صفحه ۲۱۲ الفرق بين الفرق صفحه ۶۵ و ۲۱۲