تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 275 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 275

تاریخ افکا را سلامی ۲۷۵ دمشق کے علاقہ کے والی قرامطہ کو تین لاکھ دینار سالانہ خراج ادا کرتے تھے۔ابوسعید ا ۳۰ھ میں اپنے ایک خادم کے ہاتھوں قتل ہو گیا ہے بعد میں اس کا بیٹا ابو طاہر بر سر اقتدار آیا اُس نے دولت فاطمیہ کی حمایت کی اور عباسیوں کے خلاف پالیسی اختیار کی اور فارس کے سمندروں میں بحری حملوں کا آغاز کیا تا کہ فاطمی مصر پر بآسانی قبضہ کر سکیں اور عباسی مزاحمت کمزور رہے۔بعد میں فاطمیوں اور قرامطہ میں بوجوہ اختلاف اُبھرے جن کی وجہ سے نوبت با ہمی محاربت تک پہنچی۔اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ دمشق کے علاقہ پر فاطمی اثر بڑھ جانے کی وجہ سے قرامطہ کا وہ خراج بند ہو گیا جو ہر سال قرامطہ کو ملا کرتا تھا۔قرامطہ نے ان دنوں یہ کوشش بھی کی کہ ان کے تعلقات خلافت عباسیہ سے استوار ہو جائیں لیکن عباسی خلیفہ الطبع قرامطہ کو خت ناپسند کرتا تھا اور مجھتا تھا کہ یہ لوگ دشمن اسلام ہیں اور کسی حمایت کے قابل نہیں ہے تا ہم الحسن القرمطی بنو بویہ کی امداد سے دمشق پر قابض ہو گیا۔فاطمی والی کو قتل کر دیا اور مسجد اموی کے ممبر پر کھڑے ہو کر فاطمی خلیفہ المعز پر لعنت بھیجی۔فاطمی قائد جوہر کے ساتھ اُس کی سخت لڑائیاں ہوئیں اور بعض لڑائیوں میں جو ہر بڑی مشکل سے بچا۔ایک دفعہ تو قرامطہ قاہرہ کے دروازوں تک پہنچ گئے لیکن آخر کا ر شکست کھائی اور پسپا ہو گئے۔ایک دفعہ المعز نے الحسن بن احمد قرمطی کو بڑا تهدید آمیز لسبا خط لکھا جس کا جواب احسن نے ان مختصر الفاظ میں دیا۔وَصَلَ كِتَابُكَ الَّذِي قَلْ تَحْصِيلُهُ وَكَثُرَ تَفْصِيلُهُ وَنَحْنُ سَائِرُونَ إِلَيْكَ عَلَی اثرِہ وَالسّلام کے اس کے بعد الحسن مصر پر حملہ آور ہوا اور فاطمی خلیفہ جوڑ تو ڑ اور قرامطہ کے لشکر میں بعض اہم عناصر کو رشوت پیش کرنے کے ذریعہ بڑی مشکل سے غالب آسکا۔بہر حال قرامطہ با ہمی نزاعوں اور حربی دھچکوں کے ہاتھوں کمزور ہو کر آخر عباسی فوجوں کی جنگوں میں نابود ہو گئے لیکن اُن کے اقتدار کے ہاتھوں امت مسلمہ نے قریباً ایک صدی قيل كان ذالك بتدبیر عبدالله المهدی الفاطمي لانه انتقض طاعته و دعا لنفسه۔تاريخ الدولة الفاطمیه صفحه ۳۹۲ ملخصا) قال المطيع العباسي كلهم قرامطه على دين واحد أما المصريون يعنى بنى عبيد فَأَمَاتُوا السنن وقتلوا العلماء و اما القرامطه فقتلوا الحاج وقطعوا الحجر الاسود - (تاريخ الدولة العباسية (صفحه ٣٩٦) تاريخ الدولة الفاطمية صفحه ۳۹۹ بحواله ابن الاثير جلد ۸ صفحه ۳۲۹