تاریخ افکار اسلامی — Page 262
تاریخ افکا را سلامی ۲۶۲ دعوت اسماعیلیہ کے سلسلہ میں علمی کوششیں علمی لحاظ سے اسماعیلی داعیوں نے جس طرح مشرق کو متاثر کیا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ رسائل اخوان الصفاء اسماعیلی داعیوں سے متاثر فلسفیوں کا کارنامہ ہے۔لے جس میں فلسفی اور ا دبی انداز میں مسائل اسلام پر بحث کی گئی ہے۔یے ان رسائل کے مرتبین بنو بویہ کے پروردہ تھے اور چھپ کر اور پس پردہ رہ کر کام کرتے تھے ان رسائل سے اسماعیلیہ خاص طور پر درزیہ اور نزاریہ ( آغا خانیہ ) نے بہت زیادہ کام لیا۔الشَّهُزُودِی کا کہنا ہے کہ ان رسائل کے مصنفوں کے نام یہ ہیں ابوسلیمان محمد بن نصر البستی ، ابو الحسن علی بن ہارون الزنجانی، ابو احمد النہر جوری، زید بن رفاعه الْعَونِي او را بن سینا یہ سب کے سب اپنے زمانہ کے مانے ہوئے فلسفی اور آزاد خیال مفکر تھے۔یہ کام انہوں نے چوتھی صدی کے نصف ۳۳۴ھ سے لے کر پانچویں صدی کے آغاز ۴۲۸ ھ تک سرانجام دیا۔اسی طرح ابو حاتم الرازی کے صاحب كتاب الزِّيْنَةُ وَ اَعْلَامُ النُّبُوَّۃ بڑا عالم اور مصنف مانا گیا ہے۔ابو عبد اللہ انسفی بڑا قابل اسماعیلی داعی ، ماہر ادیب اور فلسفی اور کئی کتابوں کا مصنف تھا۔گئے ابويعقوب السنجر می الملقب بر دندان، اسماعیلیوں کا مشہور داعی، مانا ہوا مناظر اور قابل مصنف تھا۔مى به اس نے مشہور فلسفی اور طبیب محمد بن ذکریا الرازی سے العلام النبوة کے بارہ میں مناظرہ کیا اور یہ امر کی چوٹ رہی۔کتاب اثباتُ النُّبُوَّة - كتاب الشَّرَائِع اور کتاب کشف الاسرار۔کتاب بنا ئیچ اور کتاب الْمَوَازِين شبڑی عمدہ اور قابل مطالعہ تصانیف ہیں۔بہرہ خوبے اس کی بعض کتابوں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔↓ " أن آراء جماعة اخوان الصفاء تتفق مع آراء الكرماني الداعي للاسماعيليه صاحب کتاب راحة العقل“ (التاريخ الدولة الفاطمي صفحه ۴۹۰) تدل هذه الرسائل على ان مؤلفيها نالُوا حَظًّا موفورًا من الرقى العقلى وتتألف هذه الرسائل من احدى وخمسين رسالة (تاريخ الدولة الفاطمية صفحه ۴۶۵ كان علمًا من علوم النهضة العلمية الاسلامية في فارس فى القرن الرابع وان كان السنيون يتهمونه بالزندقة والمهرية - ( تاريخ الدولة الفاطمية صفحه ۴۶۷، ۴۶۸) اس کا نظریہ تھا کہ مبدع اول نے نفس کو پیدا کیا۔اب یہ دونوں مد تبر عالم ہیں۔علامہ بغدادي الفَرِّقُ بَيْنَ الفِرق میں کہتے ہیں کہ یہی عقیدہ فارس کے مجوسیوں کا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ یو دان نے اہرمن کو پیدا کیا اب یہ دونوں مدمر عالم ہیں۔کیو دان فاعل الخیرات ہے اور اہرمن فاعل الشرور ہے۔حما مر - سیروان ه قد بحث في كتاب الينابيع ماهية المبدع وعالم العقل والنفس وسبب الخلق ومعاني الجنة والنار و معنى صلیب عيسى وغير ذالك من المواضيع وفي كتاب الموازين (بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر )