تاریخ افکار اسلامی — Page 6
تاریخ افکا را سلامی ہیں اور مجوسیت سے متاثر ہیں۔اسی طرح وہ فرقے جو حلول اور تناسخ کے قائل ہیں۔یا خارجی اباضی فرقہ کا وہ گروہ جس کا عقیدہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک عجمی نبی مبعوث ہو گا جونئی شریعت لائے گا اور شریعت محمدیہ کو منسوخ کر دے گا اور ایسا ہی خارجی فرقہ کا وہ گروہ جو نواسیوں اور پوتیوں سے نکاح جائز سمجھتا ہے اور ایسا ہی وہ فرقے جو اباحت کے قائل ہیں یہ سب دعویٰ اسلام کے باوجود امت مسلمہ میں شمار نہیں کئے جاسکتے۔