تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 212 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 212

تاریخ افکا را سلامی ۲۱۲ شیعوں کے بڑے ضمنی فرقے شیعوں کے مندرجہ ذیل بڑے بڑے ضمنی فرقے ہیں:۔الْإِمَامِيَّةِ الزَّيْدِيَّهِ الكَيْسَانِيَّه الْإِمَامِيَّه کے مزید ذیلی فرقے ہیں۔الْمُحَمَّدِيَّهُ الْبَاقِرِيَّهِ النَّاؤُوسِيَّهِ الشَّمِيطِيَّهِ الْعِمَارِيَّهِ الْمُوْسَوِيَّهِ الْقَطْعِيَّه۔الْإِثْنَا عَشْرِيَّه الاِمَامِيَّة کے غلو پسند فرقے یہ ہیں:۔الْإِسْمَاعِيلِيَّه۔الْهَشَّامِيَّه۔الزُّرَارِيَّهِ الْيُوْنُسِيَّه۔الشَّيْطَانِيَّه۔الْكَامِلِيَّه فرقہ زیدیہ کے ذیلی فرقے تین ہیں۔الْجَارُوْدِيَّه۔السُّلَيْمَانِيهِ الْبَتْرِيَّه الکیسانیہ کے ذیلی فرقے دو ہیں۔ایک فرقہ کی رائے ہے کہ امام محمد بن الحنفیہ زندہ ہیں وہ مہدی منتظر ہیں جبکہ دوسرا فرقہ کہتا ہے کہ امام محمد بن الحنفیہ فوت ہو چکے ہیں اور ان کے بعد ان کے جانشین اور وھی اُن کے صاحبزادے ابو ہاشم عبد اللہ ہیں۔الکیسانیہ فرقہ کا بانی مختار ثقفی تھا۔شیعوں کے غلو پسند فرقے جو امامیہ میں شمار نہیں ہوتے مندرجہ ذیل ہیں:۔السَّيْئِيَّه۔الْمُغِيْرِيَّه۔الْمَنْصُورِيَّه۔الْجُنَاحِيَّه۔الْخَطَابِيَّه۔الْبَاطِنِيَّه۔الْحَلُوْلِيَّه ان سب فرقوں میں سے جو اہم ہیں اُن کا مختصر بیان آئندہ صفحات میں پیش کیا جارہا ہے۔شیعوں کا بڑا ضمنی فرقہ الإماميه شیعہ امامیہ شیعوں کے ان فرقوں کا نام ہے جو حضرت علی اور اُن کی فاطمی اولا د میں امامت اور خلافت کو محدود مانتے ہیں نیز یہ امامت اور خلافت میں وراثت اور نص کے قائل ہیں اور امت کے حق انتخاب کو تسلیم نہیں کرتے۔