تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 1 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 1

بسم اللهِ الرَّحمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ تشقت اور افتراق کے بارہ میں انذاری پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ زمانے کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے متعد دبار انے فرمایا ہے کہ میری امت نے اگر قرآن کریم کی ہدایات پر عمل نہ کیا اور میری اور میرے خلفاء راشدین کی سنت کی پیروی ترک کر دی تو وہ یہود کی طرح مستعد و فرقوں میں بٹ جائیں گے بلکہ یہود سے بھی بدتر ان کا حال ہو گا۔ان میں سے صرف ایک فرقہ ناجی اور قائم علی الحق ہو گا اور باقی سب فرقے جہنم کا ایندھن بن جائیں گے۔دنیا میں بھی خوار ہوں گے اور آخرت میں بھی رسوائی کا منہ دیکھیں گے۔صحابہ نے عرض کی حضور تاجی فرقہ کون ہو گا؟ آپ نے فرمایا وہ فرقہ جو وہی طرز عمل اختیار کرے گا جو میرا اور میرے صحابہ کا ہے اور وہی فرقہ صحیح معنوں میں جماعت کہلانے کا مستحق ہوگا کیونکہ اس کا ایک زندہ امام اور ایک خلیفہ ہوگا جس کی پیروی اور اطاعت ان کا شعار زندگی ہوگا۔یہ روایات مختلف الفاظ میں کم و بیش مندرجہ ذیل صحابہ سے مروی ہیں :۔حضرت ابو بکر، حضرت عثمان حضرت علی، حضرت انس حضرت ابو ہریرہ ، حضرت ابو درداء حضرت جاید ، حضرت ابوسعید الخدری، حضرت ابی بن کعب، حضرت عبداللہ بن عمر و اور حضرت امامہ رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین ہے۔الْفَرْقُ بَيْنَ الْفِرق للبغدادي صفها،