تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 178 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 178

IZA اپنے آزاد منش امام کو آخری سلام پیش کیا الله الأمر أولا وآخرا وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيم امام ابن تیمیہ کی کتب امام ابن تیمیہ بہت لکھنے والے کثیر التصنیف بزرگ تھے۔بلا مبالغہ ہزاروں صفحات لکھے۔بعض نے آپ کی چھوٹی بڑی پانچ سوٹ کے قریب کتب شمار کی ہیں جن میں کئی طبع ہو چکی ہیں۔آپ کی بعض کتب کے نام یہ ہیں۔منهاج السنة رَفْعُ الْمَلَام عَنِ الأمةِ الاغلام - معارج الوصول الحسبة في الاسلام۔الجوامع في السياسة الالهية - السياسة الشرعية الواسطة وفصل المقال - الرسالة التدميرية ـ الجواب الصحيح لمن بدل المسيح رة المنطقيين الحموية الكبرى - الوسيلة - القواعد ( یہ مختلف مسائل کے بارہ میں آپ کے نوٹ ہیں ) الرسائل یه مختلف آمدہ سوالوں کے جواب ہیں )۔علامہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد (متوفی ۷۴۴ ھ) نے آپ کی سوانح عمری لکھی جس کا نام العقود الدبة " ہے۔اس میں آپ کی کتابوں کی جو فہرست دی ہے وہ اکتالیس صفحات پر مشتمل ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ ایک مختصر فہرست ہے ورنہ آپ کی تحریرات اس سے زیادہ ہیں۔آپ کے فتاویٰ جو فتاوی امام ابن تیمیہ کے نام سے مطبوعہ ہیں کئی جلدوں پر مشتمل ہیں۔امام ابن تیمیہ کا درس بھی بڑا مشہور اور مقبول تھا۔سینکڑوں لوگ آپ کے علم سے سیراب ہوئے۔آپ کے شاگر دامام ابن القیم نے تو عالمگیر شہرت حاصل کی اور آپ کے صحیح جانشین اور نائب قرار پائے۔۔1 قبل شهد جنازته ماتا الف رجل و خمسة عشر الف امراة - ابن القيم الجوزيه صفحه ٣٦) ل ابن القيم الجوزيه صفحه ۱۲