تاریخ افکار اسلامی — Page 99
تاریخ افکا را سلامی ٩٩ دین کے سلسلہ میں توحید اور ایمان کی وضاحت ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا تبشیر می نظام، عبادات کی ادائیگی کا اہتمام ، نماز کے لیے جگہ، طہارت ، ستر عورت ، قبلہ کی تعیین ، نماز با جماعت کا اہتمام قرب الہی کے ذرائع ،اچھے اخلاق ، نیک عادات وغیرہ۔۔جان کی بقا کے بعد زندگی کی ابتدائی ضرورتیں۔پانی کی سہولت، رہائش کی سہولت ، لباس ، گرمی سردی سے بچاؤ کی سہولت، امن و امان کا قیام، شر پسند عناصر کی نگرانی ، اسلحہ کی روک تھام۔نسل کی بقا کے بعد بچوں کی پرورش اور ان کی بہتر نشو و نما کے بارہ میں ہدایات۔مناسب پر وہ کا خیال، غیر محرم مرد عورت کے خلا ملا پر پابندی،شادیوں کی سہولت وغیرہ۔مال کی بقا اور حق ملکیت تسلیم کرنے کے بعد اس کے حصول اور مال بڑھانے کے مختلف ذرائع۔زراعت، صنعت و حرفت، نظام زر کی ترویج ، بازاروں اور منڈیوں کا قیام، تجارت کا فروغ، احتکار اور دیہا کی روک تھام۔ذرائع آمد و رفت میں سہولت۔راستوں کی درستگی وغیرہ۔عقل کی بقا اور حفاظت کے بعد اُس کی جلا کے لیے مختلف علوم کا فروغ۔دینی علوم حاصل کرنے کی سہولت مختلف قسم کے مدارس کا قیام۔کتب ضروریہ کی اشاعت وغیرہ۔مقاصد کمالیہ یا تحسینیہ کے لیے بھی مختلف قسم کی ہدایات دین و شریعت کا حصہ ہیں مثلاً دین کے حسن کے فروغ کے لیے نوافل ، طومی صدقات، اطاعت کی باریکیاں، اخلاق حسنہ کی تفصیلات خضوع و خشوع میں کمال، مساجد آیا درکھنا ، دینی جلسوں کا انعقاد، وعظ و تذکیر، عمدہ عمدہ مذہبی معلومات پر مشتمل کتب کی وسیع اشاعت۔جان زندگی کے لیے مختلف قسم کی عمدہ سہولتیں، صاف ستھری عمدہ اور لذیز خوراک، پاکیزہ اور لذیذ مشروبات ، طرح طرح کے پھل ، مختلف قسم کی اچھی خوشبوئیں، رہائش کے لیے عمدہ اور سہولتوں سے مزین مکان ، پُر فضا ماحول، اعلیٰ لباس ، امن و امان کا دور دورہ ، راستوں اور گلیوں کی صفائی ، کشادہ سڑکیں ، روشنی کا انتظام سیر گاہوں کا اہتمام ، دوستانہ تعلقات کا فروغ ہمضر صحت خوراک اور خراب مشروبات سے پر ہیز۔نسل کی بہترین نشو و نما کے لیے عمدہ مدارس کا قیام۔کھیل کے میدان ، ورزش کا انتظام اور بچوں کی ایسے رنگ میں تربیت کہ وہ بہترین شہری بنیں، تنومند ، بہادر اور ملک وقوم کے لیے