تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 280 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 280

تاریخ افکا را سلامی PA+ تھی ان کو اُن کے مقدّرہ اور مفروضہ گناہوں کی نوعیت اور مقدار کے لحاظ سے مختلف جونوں اور قوالب میں ڈالا گیا ہے غلو کے بارہ میں اعتدال پسند شیعہ علماء کی رائے اعتدال پسند شیعہ علماء نے بھی غلو پسند باطنی تحریکات کے خلاف اظہار افسوس کیا۔وہ سب کے سب ان غلو پسند فرقوں کی مذمت میں دوسرے معتدل المسلک مسلمانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔چنانچہ مشہور شیعہ عالم الصدوق اتمی جو مجتہد اعصر الشیخ المعید کے اُستاد تھے اپنی مشہور کتاب "اعتقادات الصدوق “ میں لکھتے ہیں۔اعْتِقَادُ نَا فِي الْغُلاةِ وَالْمُفَوِّضَةِ أَنَّهُمْ كُفَّارٌ بِاللَّهِ جَلَّ اسْمُهُ وَأَنَّهُمْ شَرٌّ مِّنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسِ وَالْقَدْرِيَّةِ وَالْحَرُورِيَّةِ وَمِنْ جَمِيعِ اَهْلِ الْبِدَعِ وَالْاهْوَاءِ الْمُضِلَّةِ وَأَنَّهُمْ مَا صَخَّرَ اللَّهُ عَزَّوَجَلَّ جَلالُهُ تَصْغِيْرَ هُمْ بِشَيْءٍ كَمَا قَالَ اللهُ مَا كَانَ يُبَشر۔ان توتية الله الكتب والحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولُ لِلنَّاسِ كُونُوا عبادا لي مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَكِن كُونُوار ينَ بِمَا كُنتُم تُعْلَمُونَ الكتب ويت كُنتُمْ تَدْرْسُوتَ وَلا يَأْمُرَكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا المليكة وَالنَّبِينَ أَرْبَابًا أَيَأْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ اسی طرح حضرت امام جعفر صادق فرمایا کرتے تھے لَا تُقَاعِدُوا الْغُلَاةَ وَلَا تُشَارِبُوهُمْ وَلَا تُصَافِحُوهُمْ وَلَا تُنَاكِحُوهُمْ وَلَا تُوَارِثُوهُمْ یعنی نلو پسند اور مفوض فرقوں کے بارہ میں ہمارا مسلک یہ ہے کہ یہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کے منکر ہیں۔یہودہ انصاری، مجوس، معتزلہ ، قدریہ، خارجی، جرور یہ اور دوسرے بدعتی اور نفس پرست گروہوں سے بھی بدتر ہیں۔اللہ تعالی کے بارہ میں ان کی پست ذہنی کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا وہ بالکل اس آیت کریمہ کے مصداق ہیں کہ ایک انسان کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اللہ تعالی اُسے کتاب شریعت دے،۔الفرق بين الفرق صفحه ۲۰۸ آل عمران : ۱۰۸۰ - اعتقادات الصدوق صفحه ۳۹ مَعْرِفَةُ أَخْبَارِ الرِّجَال صفحه 191 -