تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 279 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 279

تاریخ افکارا سلامی بھیج دیا یہاں آکر بعض نے پوری پوری اطاعت کی او ر امتحان میں کامیاب رہے اور بعض نا فرمانی کی وجہ سے امتحان میں فیل ہو گئے۔جو کامیاب ہوئے انہیں اعلیٰ اور برتر رتبہ عطا ہوا اور جنہوں نے نافرمانی کی اور فیل ہو گئے وہ اپنے پہلے مقام سے بھی گر گئے اور تناسخ کے چکر میں ڈال دیئے گئے۔کسی کو انسانی جسم ملا اور کسی کو حیوانی قالب جن کو حیوانی قالب ملا یعنی و وامتحان میں بُری طرح فیل ہوئے وہ مرفوع القلم قرار پائے - أتَى صَارُوا بَهَائِمَ أَوْ سِبَاعًا بِذُنُوبِهِمْ وَارْتَفَعَ عَنْهُمَا التكليف بہر حال یہ حیوان ایک لمبے عرصہ تک تاریخ کے چکر میں پھنسے رہیں گے یہاں تک کہ اُن کے گناہوں اور نا فرمانیوں کی سزا پوری ہو جائے تب انہیں پھر اُس پہلی حالت کی طرف لوٹا دیا جائے گا جس میں وہ سب برابر تھے اس کے بعد پھر انہیں حسب سابق امتحان کا اور اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔غرض یہ چکر اسی طرح چلتا رہتا ہے اور چلتا رہے گا۔ابن ایوب کے اس نظریہ تناسخ کی وضاحت کرتے ہوئے علا مہ بغدا دی لکھتے ہیں إِنَّ الْمُكَلَّفِينَ مَنْ يَعْمَلُ الطَّاعَاتِ حَتَّى يَسْتَحِقَّ أَنْ يَكُوْنَ نَبِيًّا أَوْمَلِكًا فَيَفْعَلُ الله ذَالِکَ۔بعض نے اس نظریہ تناسخ کی تشریح میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود امتحان کی پیش کش نہیں کرے گا بلکہ اس دنیا کے لوگ تفاصل اوررفع درجات کا مطالبہ کریں گے اور کہیں گے تن تصویر عَلى طَعَامر واحد اس پر اللہ تعالی کہے گا کہ اگر تم تفاضل اور ایک دوسرے سے بڑھنا چاہتے ہو تو اس کے لئے امتحان اور آزمائش میں سے گزرنا ہوگا چنانچہ کچھ امتحان دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے اور اس طرح تناسخ کے چکر میں پھنس جائیں گے یا کامیاب ہو کر برتر درجہ حاصل کرلیں گے۔آيت كريمه إنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ " میں اسی امتحان اور آزمائش کی طرف اشارہ ہے۔کے ابو مسلم خراسانی کا نظریہ تاریخ تناسخ کے بارہ میں ابو مسلم خراسانی کا نظریہ یہ تھا کہ اللہ تعالی نے بیک وقت تمام ارواح کو پیدا کیا اور اُن سب کو مکلف بنایا یعنی احکام شرعیہ کا اُن کو پابند کیا لیکن اللہ تعالی کو علم تھا کہ ان ارواح میں سے کون اطاعت گزار ہوں گے اور کون نا فرمانی کریں گے۔اس طرح جن ارواح کی تقدیر میں نافرمانی لکھی البقرة : ٦٢ الاحزاب : ۷۳ الفرق بين الفرق صفحه ۲۰۸