تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 75 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 75

تنظیم انصاراللہ کا مقصد جماعت میں بیداری پیدا کرنا ہے حضرت امیر المومنین خلیفہ انسیح الثانی بنانے اپنے خطبہ جمعہ فرموده ۲ اخاء در اکتوبر مین میں فرمایا کہ اور ۱۹۴۴ میں جو بیداری ذیلی تنظیموں کے قیام سے پیدا کرنا چاہتا تھا وہ ابھی نہیں ہوئی۔رفتار ترقی غیر تسلی بخش ہے ، اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان میں بیداری پیدا کر کے کام کرنے کا ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا جائے اور ان میں ایک نئی روح پھونک دی جائے تاکہ وہ افراش جلد تو پوری ہوں جن کے لیے تنظیمیں قائم کی گئیں پینا نچہ حضور نے فرمایا:۔۔۔میرا مقصد ان جماعتوں کے قیام سے ہر فرد کے اندر ایک بیداری پیدا کرنا تھا مگر متنی بیداری خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے ذریعہ جماعت میں پیدا ہوئی ہے وہ ہرگزہ کافی نہیں بلکہ کافی کا ہزارواں حصہ بھی نہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ انصار اللہ خصوصیت کے ساتھ اپنے کام کی عمدگی سے نگرانی کریں تاکہ ہر جگہ اور ہر مقام پر ان کا کام نمایاں ہوگی لوگوں کے سامنے آجائے اور وہ محسوس کرنے لگ جائیں کہ یہ ایک زندہ اور کام کرنے والی جماعت ہے گھر میں سمجھتا ہوں کہ جب تک انصار اللہ اپنی ترقی کے لیے صحیح طریق اختیار نہیں کرینگے اس وقت تک انھیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، مثلاً میں نے انھیں توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے کام کی توسیع کے لیے روپیہ جمع کریں اور اسے مناسب اور ضروری کاموں پر خرچ کریں مگر میری اس ہدایت کی طرف انھوں نے کوئی توجہ نہیں کی۔اب میں دوسری بات انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں گو غالبا میں ایک دفعہ پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ اگر انہیں مالی مشکلات ہوں تو سلسلہ کی طرف سے کسی حد تک انہیں مالی مدد بھی دی جا سکتی ہے گھر بہر حال پہلے انہیں خود عملی قدم اُٹھانا چاہیئے اور روپیہ خوب کر کے اپنے کام کی توسیع کرنی چاہئیے۔میں سمجھتا ہوں بڑی عمر کے لوگوں کو ضرور یہ احساس اپنے اندر پیدا کرنا چاہیئے کہ وہ شباب کی عمر میں سے گر کر اب ایک ایسے حص مر ہی ہے له الفضل ، ار نبوت مرنومبر سے