تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 34 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 34

۳۴ بٹھاؤ خود کھڑے رہو۔اس طرح اپنے اخلاق کا اثر ڈالو اور انصار اللہ کی عزت قائم کرو، اپنا ہی کے لگائے رکھو۔گھر میں والدین کی فرمانبرداری کرد مدرسہ سے سبق با تا حدگی سے پڑھو اور تبلیغ کو نہ بھولو تم نے ساری دنیا کو مغلو کرنا ہے۔انسانی کام کے دو حصے ہوتے ہیں ایک وہ جو اس کے نفس سے تعلق رکھتے ہیں، دوسرے وہ جو قوم سے تعلق رکھتے ہیں، انسان عام طور پراپنے مفاد اور نقصان کو زیادہ اہم سمجھتا ہے حال کار افرادی نقصانات اور فوائد قومی قوائد و نقصانات کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ہوتے مثلاً جنگوں میں ہزاروں انسان قوم، ملک یا مذہب کی خاطر جانیں دے دیتے ہیں۔اسی وجہ سے خدا تعالٰی نے بھی فرمایا ہے کہ خدا کے رستہ میں جان دینے والوں کو برا مت کرواپس اپنے ذاتی فائدے ، نقصان اور خوشیوں کو قومی فائدہ نقصان اور خوشیوں پر قربان کرد۔ہر نیکی یا بدی کے وقت تمہارے دل میں احساس پیدا ہونا چاہئیے کہ یزیکی یا بدی بوجہ انصار اللہ کی ذمہ داری کے مجھے زیادہ اچھی یا بری لگنی چاہیے، تب تمہارے دل میں یہ ترغیب پیدا ہوگی کہ دوسروں کو اس کے متعلق ہدایت کریں اور تم غور کرو کہ اس کی ترغیب یا ترہیب کس طرح کی جائے کسی میں برائی دیکھو تو علیحدگی میں اسے سمجھاؤ اور اس کے لیے دعا کرو کیونکہ ہدایت کا اصل ذریعہ خدا ہی ہے جو دوسروں میں عیب دیکھ کر ان کے لیے دعا نہیں کرتا اس میں تکبر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ خود اس عیب میں گرفتارہ ہو جاتا ہے۔اگر زمانہ کا وقت آجائے تو نصیحت اس طرح کرے کہ زمانہ کا وقت ہو گیا ہے چلو نماز پڑھیں۔پہلو