تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 294
۲۹۲ قائم ہیں اور ان کے ماہوارہ اجلاس ہوتے ہیں۔قرآن کریم کا درس ہوتا ہے۔حسب موقعہ وقار عمل نایا جاتاہے اور یوم التبلیغ کا انتظام کیا جاتاہے۔دینی معلومات فراہم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب بھی رکھی جاتی ہیں تا کہ دوست مطالعہ کر سکیں۔جزائر فجی میں صوا ، لٹو کار ناندی اور باد در کے مقامات پر مجالس سرگرم عمل جزائر فجی ہیں۔صوا میں مشن اڈس کے اندر ہی تعلیمی و تربیتی کلاسیں لگتی ہیں۔لیکن بوجہ مصروفیت جو افراد ان کلاسوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔ان کو گھروں پر جا کر حسب ضرورت اسباق دیئے جاتے ہیں۔مبلغین کی نگرانی میں یوم التبلیغ منا یا جاتا اور مریم تقسیم کیا جا تا ہے۔رشتہ داروں میں تبلیغ کی طرف خاص توجہ دی جاتی ہے۔پاکستان میں سیلاب کے موقع پر ریلیف فنڈ جمع کرنے میں انصار نے نمایاں کام سرانجام دیا۔سری لنکا سری لنکا میں پرانی جماعت ہے اور وہاں قیس بھی عرصہ سے قائم ہے، لیکن مرکز سے رابطہ نہ تھا۔۱۹۷۳ء میں جب صدر محترم نے وہاں کا دورہ برما کیا تو مجلس کے نئے انتخابات کرا کر اس میں نئی روح بچون کی اور ان کا مرکز سے رابطہ قائم کرایا۔رنگون میں بھی مجلس قائم ہے۔وہاں ہفتہ وار تر بیتی اجلاس ہوتے ہیں کہ بھی کبھی خدام و اطفال کے ساتھ مل کر مشترکہ پکنک اور وقار عمل منا یا جاتا ہے اور یوم التبلیغ کے موقعوں پر لڑ پر تقسیم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کینیڈا، جرمنی ، نائیجیر ، خانا ، سیرالیوں آٹوری کوسٹ کینیا ، ماریشش اور انڈونیشیا میں بھی مجالس قائم کی جا چکی ہیں۔قیادت مسلم دوستی بیرونی ممالک کے افراد سے تعلق اور رابطہ بڑھانے کے سے قلم دوستی کی قیادت قائم کی گئی ہے۔اس قیادت کا کام یہ ہے کہ بیرونی ممالک کے موزوں افراد سے پاکستانی انصار کا تعارف کرایا جائے اور ان کے درمیان قلم دوستی کا سلسلہ قائم کیا جائے۔اس کام کا ابھی حال میں ہی آغاز ہوا ہے۔اس لئے اس بارے میں زیادہ تفصیل پیش نہیں کی جا سکتی۔یتائی کی خبر گیری کی تحریک تہائی کی خبر گری کے بارے میں قرآن کریم احمد احادیث میں بڑے احسن پیرایہ میں روشنی ڈالی گئی ہے اور نہایت موثر