تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 230
۲۲۹ رکھنا اور ایسے نوجوان جو پہلوں سے زیادہ جوشیلے ہوں پیدا کرنا تمہارا کام ہے ، ایک بہت بڑا کام تمہارے سپرد ہے عیسائی دنیا کو مسلمان بنانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے بقتنا عیسائی دنیا کو یہودیوں کا ہمدرد بنا نا کیونکہ عیسائی دنیا کو ہمدرد بنانے میں تو صرف دماغ کو فتح کیا جاتا ہے لیکن عیسائیوں کو مسلمان بنانے میں دل اور دماغ دونوں کو فتح کرنا پڑے گا اور یہ کام بہت زیادہ شکل ہے۔دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے کام کو تاقیامت زندہ رکھو۔محاورہ کے مطابق میرے منہ سے تا قیامت" کے الفاظ نکلتے ہیں، لیکن میں کہتا ہوں تا قیامت " بھی درست نہیں ، قیامتیں کئی قسم کی ہوتی ہیں، اپس میں تو کہوں گا کہ تم سے ابد می زمانہ تک قائم رکھو کیونکہ تم ازلی ابدی خدا کے بندے ہو۔اس لیے ابد تک اس نور کو ہو تمہارے سپرد کیا گیا ہے قائم رکھو اور محمدی نور کو دنیا میں بھی بات پہلے جیا ڈ ا یہاں تک کہ ساری دنیا محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھنے لگا جائے اور یہ دنیا بدل جائے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت تو آسمان پر ہے زمین پر بھی آجائے۔میں بہیمانہ ہوں زیادہ لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔اس لیے میں مختصر سی دعا کر کے رخصت ہو جاؤں گا۔میں نے اپنی مختصر تقریر میں اعدام کو بھی نصیحت کر دی ہے اور انصار اللہ کو بھی مجھے امید ہے کہ دونوں میری ان مختصر باتوں کو یاد رکھیں گے، اپنے اپنے فرائض کو ادا کرینگے اور اپنے اپنے علاقوں میں ایسے اعلیٰ نمونے پیش کرینگے کہ لوگ ان کے نمونے دیکھ کر ہی احمدیت میں داخل ہونے لگ جائیں۔مجھے تو یہ دیکھ کہ گھبراہٹ ہوتی ہے کہ تحریک جدید کا چند دو تین لاکھ روپے سالانہ ہوتا ہے اور وہ بھی بڑا زور لگا لگا کر حالانکہ کام کے لحاظ سے دو تین کروٹ بھی تھوڑا ہے پس دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ کے حضور میں اتنا گڑ گڑا ڈ اور اتنی کوششیں کرد که اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے تمہاری مدد کے لیے اتر آئیں۔انسانی زندگیاں محدود ہیں گھر ہما را خدا ازلی ابدی خدا ہے اس لیے اگر وہ یہ بوجھ جو ہم نہیں اُٹھا سکتے آپ اُٹھائے تزنگر کی کوئی بات نہیں جب تک ہم یہ کام انسان کے ذمہ سمجھتے ہیں تب تک نظر رہے گا۔کیونکہ انسان تو کچھ مدت تک زندہ رہے گا پھر فوت ہو جائیگا گر خدا تعالی خود اس بوجھ کو اٹھائے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔یہ اسی کا کام ہے اور کو سجتا ہے اور جب خدا تعالی خود اس بوجھ کو اٹھا لیگا تو پھر اس کے لیے زمانہ کا کوئی سوال نہیں رہے گا۔