تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 139 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 139

۱۳۹ i ماہنامہ انصار اللہ نبی کا پہلا شمارہ قارئین کے ہاتھوں میں ہے جاری کیا گیا ہے ،یہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا ترجمان ہو گا ، اس میں انشاء اللہ ہم التزام کے ساتھ امام الزمان سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے ایسے روح پرور ملفوظات اور پر معارف تحریرات اور نظم و نثر عربی ، فارسی و اردو شائع کرنے کا اہتمام کرینگے کہ جو جذب و تاثیر کے شاہکار کی حیثیت رکھتی ہیں، جن کے بار بار کے مطالعہ سے دلوں کے زنگ دھل کر سب کثافتیں دور ہو جاتی ہیں اور قلوب و اذہان کی ایسی تعبیر ہوتی ہے کہ انسانوں کے سینے اور دماغ آسمانی نورست منور ہو جاتے ہیں اور وہ دنیا میں زندگی بسر کرتے ہوئے عالم بالا کی مخلوق نظر آنے لگتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ کے صحابہ کے حالات ، ان کے قبول حق کے واقعات، قربانی و اثتیار اور فدائیت کے نمونے اور ان کی ایمان افروز روایات بھی التزام کے ساتھ ہدیہ ناظرین کی جائیگی تا ہمیں احساس ہو کہ ہم کیسے عظیم الشان اسلاف کی اولاد ہیں، ہمارا اصل ورثہ کیا ہے اور سے بحفاظت تمام نسلوں کے اندر منتقل کرنے کے ضمن میں ہم پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔پھر تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت کے چیدہ چیدہ واقعات بھی قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائینگے تا ایمان ویقین اور خدمت اسلام کے عزم صمیم کو ایک نئی پختگی اور نیا استحکام حاصل ہو ، اسی طرح اہل علم اور اہل قلم اصحاب کے بلند پایہ علمی و تربیتی مضامین سے ہر شمارہ کو مزین کرنے کی کوشش کی جائے گی۔الغرض ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ماہنامہ انصار الله کام شماره روحانی نعمتوں کا ایک خوان یغما : ثابت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔اس رسالہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صا حب رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا: اس رسالہ کے ایڈیٹروں کو چاہیے کہ خود بھی انصار الله یعنی خدا کے مدد گار نہیں اور رسالہ کے نامہ نگاروں کو بھی تلقین کریں کہ وہ اپنے تمام مضامین کو اس مرکزی محور کے اردگرد چکر دیں۔اس وقت دنیا نے موجودہ زمانہ کی مادی تہذیب و تمدن کے اثر کے ماتحت خدا کو گویا اکیلا چھوڑا ہوا ہے۔انصار اللہ کو چاہیے کہ سب سے پہلے قرآن و حدیث کا مطالعہ کر کے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لٹریچر کو گہری نظر سے دیکھ کہ خدا کا منشا معلوم کریں کہ وہ اس