تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 101 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 101

١٠ مجلس پر سات ہزار کا قرض ہو گیا تھا اور تکمیل عمارت کے لیے مزید دس ہزار دو پیر کی ضرورت تھی، شورکی میں فیصلہ ہوا کہ اگر سترہ ہزار کی رقم عطیہ جات کے ذریعہ وصول ہو جائے تو کام مکمل ہو سکتا ہے اور قرضہ بھی ادا ہو سکتا ہے ، عطیہ جات کے حصول کی ذمہ داری ضلعوار مجالس کے سپرد ہو جو اپنے ذمہ کی رقوم ایک سال کے اندر وصول کریں۔اس تجویز پر ایک سب کمیٹی مقرر ہوئی اور اس نے یونٹ وار اس رقم کو مختلف اضلاع تقسیم کر دیا۔شوری کے مندرجہ بالا فیصلہ کے باوجود نائب صدر مجلس نے محسوس کیا کہ احباب کو ان عطایا کی ادائیگی کی طرف پھر متوجہ کرنا ضروری ہے اور اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ جو کام ان عطا یا سے لیا جانا ہے اسکی تفصیل بھی پیش کی جائے تا کہ دوست انشراح صدر سے ہاتھ بنا سکیں، چنانچہ آپ نے من انصاری الی اللہ کے عنوان سے دوبارہ اپیل جاری کی۔اس اپیل میں چونکہ ایک تاریخی امر کا ذکر ہے اس لیے اسے من وعن اس جگہ درج کیا جاتا ہے۔