تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 35 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 35

۳۵ پو تھاباب انصار اللہ کا تعمیرا دور سلسلہ عالیہ احمدیرمیں ذیلی تنظیموں کا قیام جب کوئی الہی سلسلہ دنیا میں قائم ہوتا ہے تو جو لوگ ابتداء میں اس میں شامل ہوتے ہیں ان کے ایسان بڑے پختہ ہوتے ہیں، اور ابتلاؤں اور آزمائشوں کی بھٹی میں سے گذر کر سونے کی طرح کندن ہو جاتے ہیں اور وہ اخلاص اور ایمان کے نہایت اعلیٰ مقام پر قائم ہوتے ہیں الا ماشاء الله لیکن انبیاء کے وصال کے بعد جوں جوں زمانہ گزرتا جاتا ہے ایک تو الٹی سلسلہ پھیلتا چلا جاتا ہے اور کثرت سے لوگ اس میں شامل ہونے لگتے ہیں۔دوسرے نسلی طور پر جماعتوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اور تعداد بڑھنے لگتی ہے ، اس دوسرے دور میں شامل ہونیو الے یا پیدا ہو نیوالے افراد کی تعلیم و تربیت کا معیار اس قدر بند نہیں ہوتا جس قدر کہ دورہ اوان کے افراد کا کیونکہ نہ تو انہیں سابقون الاولون کی طرح شدائد و مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نہ ان کی طرح عقائد اور مسائل کی چھان بین کا موقعہ ملنا یا شدت سے ضرورت محسوس ہوتی ہے۔یہ ایک قدرتی نقص ہے جس کا ازالہ صرف اس طریق پر ہو سکتا ہے کہ نئے شامل ہونے والوں کی منظم طور پر اور پوری توجہ اور محنت سے تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جائے بقدر اس کا مک اخلاص اور تندہی سے کیا جاتا ہے اُسی قدر جماعت میں مضبوطی اور استحکام پیدا ہوتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ تعالٰی نے بڑا زمین و فهیم بنایا تھا اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا تھا، حضور اپنے خداداد علم و فراست سے اس بات کو خوب سمجھتے تھے کہ اللی کام کس طرح مضبوط اور تحکم ہوتے ہیں، نیکیوں کا تسلسل نسلاً بعد نسل کس طرح قائم رکھا جا سکتا ہے اور حالات حاضرہ میں طلبہ اسلام کی مہم کو کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے، آپ نے اپنے ابتدائی دور خلافت میں اول تو ان