تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 254 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 254

۲۵۳ i چوتھا اجلاس نو بجے شروع ہوا ، اس اجلاس میں شیخ محمد حنیف صاحب ، مولوی محمد صاحب (مشرقی پاکستان) اور مولانا ابو العطاء صاحب نے صدارت کے فرائض ادا کئے، مروان نا الوالد و صاحب نے قرآن کریم کا لنک سیف الرحمن صاحب نے حدیث کا اور مولانا عبدالمالک خان صاحب نے کتاب حضرت مسیح موعود کا درس دیا۔تینوں درسوں کا موضوع تقوی شعاری تھا، پھر مولانا غلام احمد صاحب فرخ نے صحابہ حضرت مسیح موعود کی تقوی شعاری پر روشنی ڈالی، اس کے بعد انعامی تقریری مقابلہ ہوا جس میں پندرہ احباب نے حصہ لیا۔اس مقابلہ میں اللہ بخش صاحب تسقیم را ہوالی اقول الطاف خان صاحب پیشاور دوم اور شاہ محمد صاحب سوم رہے، بعد ازاں سوال و جواب کا پروگرام شروع ہوا، مولانا ابوالعطاء صاحب، قاضی محمد نذیر صاحب اور مالک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ نے سوالات کے جواب دیئے۔یہ اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا۔۔۔پانچواں اجلاس ڈھائی بجے شروع ہوا۔اس اجلاس میں شمس الدین خان صاحب پیشتا در، چو ہدری احمد مختار صاحب کراچی اور شیخ مبارک احمد صاحب نے باری باری صدارت کی۔قاضی محمد نذیر صاحب نے اطاعت کے موضوع پر قرآن کریم کا درس دیا۔اس کے بعد پروفیسر بشارت الرحمن صاحب نے صحابہ کی امامت شعاری پر۔مولا نا عبد المالک خان صاحب نے خلافت سے دلی وابستگی پر اشیخ محمد حنیف صاحب نے خلیفہ اسنج الثالث کی جاری فرمودہ تحریکات اور ہماری زمہ داریاں" کے موضوع پر تقاریر کیں ، بعد ازاں چوہدری شبیر احمد صاحب نے یہ بتایا کہ تحر یک جدید ہم سے کیا چاہتی ہے اور مولوی البوالمنیر نورالحق صاحب نے وقت جدید کے تقاضے پر اظہار خیال کیا ، آخر میں شیخ محمد احمد صا حب منظر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا جذبہ فدائیت واقعات کی روشنی میں بیان کیا۔پونے پانچ بجے تقریبی کھیلوں کے لیے وقفہ ہوا۔چھٹا اجلاس ساڑھے سات بجے شب نائب صدر محترم کی صدارت میں شروع ہوا۔پہلے تقسیم انعامات کی کارروائی ہوئی اور نائب صدر محترم نے انعامات دیئے اس کے بعد مولوی محمد صاحب نے مشرقی پاکستان میں صداقت احمدیت کے دو نشانات بیان کئے ، پھر شیخ مبارک احمد صاحب نے تقریر کی۔موضوع تھا ولی پرست نہ بنو بلکہ ولی ہو۔اس اجلاس کے دوران حضرت امیر المومنین مقام اجتماع پر تشریف لے آئے حضور له الفضل ۵ نبوت / نومبر "