تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 252
۲۵۱ مجلس انصار الله مرکز یہ کیاگیارھواں سالانہ اجتماع مجلس انصارالله مرکز یه کا گیارھواں سالانہ اجتماع مورخه ۲۸ - ۲۹ - ۳۰ اخمادها اکتوبر ۱۳۳۵ پیش یہ - ۲۹-۳۰ $1494 بروز جمعہ ہفتہ اتوار احاطہ انصار اللہ میں منعقد ہوا جس میں ۲۰۰ مجالس کے ۵۶۷ نمائندگان ۱۳۴۰ اراکین اور دو ہزار سے زائد زائرین نے شرکت کی۔خلافت ثالثہ میں منعقد ہونے والا یہ پہلا اجتماع تھا۔سال ہائے گذشتہ کے مقابلہ میں مجالس ، نمائندگان اور اراکین کی تعداد میں اضافہ اس مقبولیت اور حقانیت کا مظہر تھا جو خلفاء راشدین کو حاصل ہوتی ہے ، حضرت امیرالمومنین خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے تین بجے بعد نمازہ جمعہ اجتماع کا افتتاح فرمایا، پہلے حاضرین نے حضور کی اقتدا میں اپنا عہد دہرایا ، پھر حضور نے فرمایا اور ہم مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالی اس اجتماع کو ہمارے لیے با برکت کرے ، ہم ذکر الہی میں وقت گزار نے کی توفیق پائیں اور جب آپ یہاں سے اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں تو اطمینان قلب کے ساتھ واپس ہوں پھر حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔اس کے بعد حضور نے انصار اللہ کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی۔پہلے تحریک جدید اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے روحانی انقلاب کا ذکر کیا اور پھر انفرادی اور اجتماعی وعدے پیش کرنے کا موقعہ دیا۔مجموعی طور پر اس وقت پانچ لاکھ دس ہزار روپے کے وعدے حضور کی خدمت میں پیش کئے گئے جبکہ گذشتہ سال لمبی جدوجہد کے بعد کل وعدے چار لاکھ 4 ہزار تھے۔وعدوں کی وصولی کا کام تھوڑی دیر جاری رہا۔اس کے بعد حضور نے قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کی طرف اور وقف عارضی کی طرف حاضرین کو متوجہ کیا۔آخر میں حضور نے مجلس پشاور کے نمائندے اور نعیم اعلیٰ چوہدری رکن الدین صاحب کو حکم انعامی عطافرمایا، کارکردگی کے لحاظ سے مجلس پشاور اول مجلس کراچی درم اور مجلس کوئٹہ سوم رہیں، ساڑھے چاہ کے حضور واپس تشریف لے گئے۔له الفضل ۳۰ اخضاع اکتو بر و یکم ثبوت النومبر ش ۱۳۴۵ مش التوه به و