تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 251 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 251

۲۵۰ " پورا ہونے کی تفصیل پیش کی اور بتلایا کہ اکناف عالم میں ان پیشگوئیوں کا عملی ظہور کس طرح ہو رہا ہے۔آخر میں صدر محترم نے خطاب فرمایا۔آپ نے اولاً در امور پر زور دیا ایک تو یہ کہ جماعت کے خلاف پھیلائی جانیوالی غلط نہیں کا ہمیں ازالہ کرنا چاہیئے۔دوسری بات آپ نے یہ بیان فرمائی کہ دنیا شرک میں مبتلا ہو جانے کے باعث تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہے اور اس تباہی سے وہ اسلام کی تعلیم کو اپنائے بغیر بچ نہیں سکتی۔دنیا کو خدا کی امان کے نیچے لانے کا کام جماعت احمدیہ کو سونپا گیا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی بعثت کی غرض ہی ہیں کہ لوگوں کو خدا کی امان کے نیچے جمع کریں۔اب دنیا کا حقیقی امن جماعت احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہے۔افریقہ امریکہ اور یورپ کے براعظم پکار رہے ہیں کہ ہمارے پاس آؤ اور توحید کا پیغام پہنچاؤ۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کام کو سرانجام دیں۔اس کے بعد صدر محترم نے حضرت امیرالمونین کا پیغام جو علیحدہ درج ہے پڑھ کر سنایا اور اس کا ٹیپ ریکارڈ بھی سنایا گیا، حضور نے انصار اللہ کے نام ایک خصوصی پیغام میں تحریک جدید دفتر اول کے ۲۹ ویں اور دفتر دوم کے 19 ویں مالی سال کا اعلان فرمایا حضور نے یہ پیغام املا کرانے کے بعد اس پر اپنی قلم سے دستخط فرما کر ارسال فرمایا اور ساتھ ہی اپنی آواز میں اسے ٹیپ کرا دیا تا کہ اجتماع میں شریک حملہ احباب حضور کے پیغام کو خود حضور کی آواز میں سننے کی سعادت حاصل کر سکیں۔حضور کا پیغام سنائے جانے کے بعد صدر محترم نے اجتماعی دعا کرائی اور اس کے ساتھ اجلاس کی کارروائی ختم ہوئی۔