تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 212
مرکز کی اجتماعات کے لیے حضرت امیرالمومنین کے پیغامات حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ عموماً مرکزی اجتماع کا نفس نفیس افتتاح فرمایا کرتے تھے لیکن آخری ایام میں جب حضور علیل ہو گئے اور اجتماع میں تشریف نہ لا سکے تو انصار اللہ کے نام پیغام بھجواتے رہے بحضور کے پیغامات کا تمن درج ذیل ہے:۔آٹھویں سالانہ اجتماع منعقدہ ان کے لیے (۱۳۳۱ پیش حضرت امیر المومنین کا پیغام اعوذ بالله من الشيطن الرحيم بسم الله الرحمن الرحيم انصار الله ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مجھے افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے آپ کے جلسہ میں شرکت نہیں کرسکتا، لیکن آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تبلیغ کریں تبلیغ کریں تبلیغ کریں بیانک کہ حق آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ کی حکومت ہو۔اسی کام کی طرف میں آپ کو جلاتا ہوں۔اب دیکھنا ہے کہ من انصاری الی الله۔تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان کرتا ہوں۔اللہ آپ سب کو قربانیوں کی توفیق دے آمین اللهم آمین۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی لے ماہنامہ انصاراللہ ماہ نبوت بر نومبرا میشود الفضل ۳۰ - اخبار اکتوبر را پیش ارایش