تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 209
بعد ابدا اور پیش آمدہ مشکلات کا کچھ نقشہ سامنے آتا ہے وہاں یہ یقین بھی پیدا ہوتا ہے کہ اسلام کا خدا واقعی ایک زندہ قادر قیوم اور سمیع البصیر خدا ہے جو اپنے بندوں کی التجاؤں کو سنتا اور ان کا جواب دیتا ہے اس کے ساتھ ہی اس امر پر یقین پیدا ہوتا ہے کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ خدا کا قائم کردہ ہے اور جو لوگ اخلاص وفا شعاری کے ساتھ اس میں منسلک ہوتے ہیں خدا ان کے لیے ایک نئی تجلی کے ساتھ ظاہر ہونا اوران کی معجزانہ رنگ میں مدد فرماتا ہے۔اس موقعہ پر کچھ وقت تقریری مقابلوں کے لیے بھی رکھا جاتا ہے جو موضوعات تقاریر کے لیے مقرر کئے جاتے میں ان کا اعلان قبل از وقت کر دیا جاتا ہے تا کہ مقررین کو تیاری کے لیے وقت مل جائے تاہم بعض انصار فوری جذبہ کے تحت میں وقت پر اپنا نام لکھا دیتے ہیں جتنے مقررین ہوتے ہیں ان کی تعداد کے لحاظ سے مقررہ وقت ان میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔یہ سلسلہ اس لحاظ سے دلچسپ ہوتا ہے کہ سامعین کو تھوڑے سے وقت میں بہت سے مقررین کی باتیں سننے کا موقعہ مل جاتا ہے ان مقررین میں دیہات میں رہنے والے افراد بھی ہوتے ہیں، لیکن ان کے خیالات اور تاثرات واضح اور ان کی باتیں بعض دفعہ بڑی عام فہم اور دلنشین ہوتی ہیں۔مختلف اجلاسوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اردو اور فارسی منظوم کلام بھی خوش الحانی سے پڑھا جاتا پنے سامعین کے لیے ریسپی کے علاوہ روحانی غذا کا کام دیتا ہے اور وجد کی سی کیفیت پیدا کر دیتا ہے۔اجتماع میں جو اجلاس ہوتے ہیں وہ پورا وقت ایک ہی صدر کی صدارت میں نہیں ہوتے بلکہ ایک ہی اجلاس باری باری ایک سے زائد افراد کی صدارت میں جاری رہتا ہے۔صدارت کے فرائض صدر و نائب صدر کے علاوہ عام طور پر امراء ضلع اور ناظمین اعلیٰ مجاس انصار الله سرانجام دیتے ہیں یا جن کو صدر محترم حسب موقعہ صدارت کے لیے ارشاد فرما دیں۔البتہ مشور سی کا اجلاس صدر مجلس انصار اللہ کی صدارت میں ہی ہوتا ہے اور انتخاب صدر کی کارروائی اس شخص کی صدارت میں ہوتی ہے جس کو حضرت امیرالمومنین نامزد فرما دیں۔اجتماع کے پہلے اور دوسرے دن سہ پہر کے اجلاس کے بعد تھوڑا سا وقت تفریحی اور ورزشی مقابلوں کے لیے رکھا جاتا ہے۔اس غرض کے لیے اضلاع یا ڈو یونوں کے لحا سے دو یا چار میں فوری طور پر بالی جاتی ہیں ور والی بال، رسہ کشی اور بعض دفعہ کھلائی پکڑنے اور دوڑوں کے مقابلے ہوتے ہیں۔عمر رسیدہ لوگوں کا شوق رسہ کشی قابل دید ہوتا ہے اور حاضرین کے لیے بڑی دلچسپی کا موجب ہوتا ہے۔مہمانوں کی رہائش کا انتظام دفتر انصار الله، دار الضیافت اور گیسٹ ہاؤس میں کیا جاتا ہے بہت سے مہمان اپنے عزیزوں اور دوستوں کے پاس مختلف محلہ جات میں قیام کرتے ہیں۔کھانے اور ناشتہ کا انتظام