تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 42 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 42

۴۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور مالی قربانی میں پیش پیش تھے۔آپ فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوئے۔آپ کو طبی امداد کے لئے پہلے نارووال لے جایا گیا۔وہاں سے لاہور ریفر کر دیا گیا لیکن لاہور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔آپ نے چھ بیٹے اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑ ہیں۔11 عہدیداران ربوہ کو نماز با جماعت سے متعلق صدر محترم کا خصوصی خطاب یکم نومبر ۲۰۰۰ء کو مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کے اجلاس عام میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس نے شمولیت فرمائی۔آنمحترم نے مکرم زعیم صاحب اعلیٰ کی درخواست پر زعماء اور منتخ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔تنظمين نماز با جماعت کی طرف اپنی توجہ دیں۔جائزہ لے کر دیکھ لیں۔انصار، خدام، اطفال کی حاضری ۸۰ فی صد نہیں ہوتی۔بار بار تلقین کی جاتی ہے۔مگر ہم انہیں لوگوں کو کہتے ہیں جو نماز میں آتے ہیں۔حضور انور بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکے ہیں۔انصار کو انفرادی طور پر سمجھائیں۔یہ ہماری مجلس کی ذمہ داری ہے۔سب سے اہم یہی ہے کہ نماز کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔جو انصار شامل نہیں ہوتے ، انہیں ایسے انصار سمجھا ئیں جو صبر کے ساتھ اور استقامت کے ساتھ نصیحت کر سکتے ہوں۔چڑنا نہیں۔غصے میں نہیں آنا۔یہ ایسی چیز نہیں کہ ہفتہ یا عشرہ منالیا اور چھوڑ دیا۔جہاں کمی نظر آئے اسے بار بار دور کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ جو نماز میں آجاتے ہیں وہ دوسرے کاموں میں بھی تعاون کرتے ہیں۔“ ماہانہ رپورٹ شعبہ تعلیم القرآن ضلع کراچی بابت ماہ نومبر ۲۰۰۰ء ماہ نومبر ۲۰۰۰ء میں کراچی کی ۱۲ مجالس ( گلشن حدید ، ماڈل کالونی، النور، بلد یہ ٹاؤن ، عزیز آباد، مارٹن روڈ ، نارتھ کراچی گلشن جامی، کورنگی، کلفٹن، ڈرگ کالونی اور ڈرگ روڈ ) میں تعلیم القرآن کلاسز با قاعدگی سے جاری رہیں۔ان کلاسز سے دو سو آٹھ انصار نے استفادہ کیا۔اجلاس عاملہ ضلع کراچی مجلس عاملہ ضلع کراچی کا اجلاس بمقام کوٹھی دار الصدر کراچی مؤرخه ۲ نومبر ۲۰۰۰ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب انعقاد پذیر ہوا۔مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب قائمقام ناظم ضلع نے صدارت کی۔اجلاس میں