تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 36 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 36

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۶ مجوزہ سالانہ اجتماع ۲۰۰۰ء سالانہ اجتماع ۲۰۰۰ء کی تاریخوں کے بارہ میں مرکزی عاملہ نے اپنے اجلاس منعقدہ ۲۸ / جون ۲۰۰۰ء میں تجویز کیا کہ مؤرخہ ۲۷، ۲۹،۲۸ اکتوبر بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کی تاریخوں کی منظوری کے لئے حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں عرض کی جائے۔۲۲ / اگست کے اجلاس مرکزی عاملہ میں اس اجتماع کے لئے انتظامیہ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔تربیتی اجتماعات انصار اللہ ربوہ مجلس مقامی ربوہ نے بلا کس کی سطح پر ماہ اگست و ستمبر ۲۰۰۰ء میں تربیتی اجتماعات کا انعقاد کروایا۔ان اجتماعات میں درس قرآن و حدیث کے علاوہ درج ذیل عناوین پر مقررین نے خطاب کیا۔ا۔اصلاح معاشرہ اور انصار اللہ کی ذمہ داریاں۔۲۔اطاعت نظام۔۳۔تلاوت قرآن کریم کی اہمیت۔۴۔نماز با جماعت کی اہمیت۔۵۔باہمی اخوت و محبت۔۶۔ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان اجتماعات کی صدارت مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ اور مکرم لطیف احمد صاحب کا ہلوں نائب زعیم اعلیٰ ربوہ نے کی۔مندرجہ ذیل مقررین نے تقاریر اور دروس سے حاضرین کو متمتع کیا۔مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب قائد تعلیم ، مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد، مکرم مرزا نصیر احمد صاحب، مکرم میر عبدالباسط صاحب شاہد، مکرم مولوی فضل احمد صاحب شاہد مکرم مولوی عبدالستار خان صاحب ، مکرم محمد افضل صاحب ظفر، مکرم شیخ محمد یونس صاحب، مکرم لئیق احمد صاحب عابد ، مکرم عطاء الرحمن صاحب محمود، مکرم محمد انور نسیم صاحب ، مکرم نصیر احمد صاحب چوہدری ، مکرم مظفر احمد صاحب اٹھوال ، مکرم مبارک احمد ظفر صاحب۔انصارر بوہ کی کثیر تعداد ان اجتماعات میں شامل ہوئی۔ان اجتماعات کی مختصر تفصیل درج کی جاتی ہے۔تاریخ بلاک مقام اجتماع ۱۱ اگست ۲۰۰۰ء یمن بلاک بيت الذكر دار الیمن وسطی ۱۱ اگست ۲۰۰۰ء نصر بلاک بيت الذكر نصر وسطی حاضری انصار ۶۱ ۷۳