تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 35 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 35

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۵ اور ان کے ساتھیوں نے جس رنگ میں تدابیر سے کام کیا ہے وہ بھی خراج تحسین اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔سب ہی شاباش اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو بھی ان 66 نیکیوں کا فیض پہنچائے۔سب کو عید مبارک اور محبت بھر اسلام۔“ ربوہ کی مارکیٹس میں مراکز نماز تاریخ انصار الله جلد سوم صفحه ۱۳۴) ماہ مئی میں بازاروں میں قائم مراکز قیام نماز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اوقات نماز سے دکاندار اور دیگر احباب کی آگاہی کے لیے ایک پروگرام مرتب کیا گیا۔اس سلسلہ میں ایک سٹکر بنا کر دکانوں پر مناسب جگہ پر چسپاں کروایا گیا۔اجلاس داعیان خصوصی ربوه مورخہ ۱۵ جون کو داعیان خصوصی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ نے داعیان سے خطاب کیا اور انتظامی امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں نو مبائعین ہیں، ان کی تعداد سے بھی آگاہ کریں تا کہ وہاں قریبی جماعت میں ان نو مبائعین کو شامل کیا جائے اور جماعت نہ ہو تو پھر مرکز کی اجازت سے وہاں جماعت کا قیام عمل میں لا کر انہیں نظام سے منسلک کیا جائے تا وہ جماعت کا فعال حصہ بن سکیں۔تعمیر وافتتاح دفتر انصار اللہ دار العلوم شرقی نور مورخه ۲۷ جون ۲۰۰۰ء کو مجلس انصار اللہ حلقہ دارالعلوم شرقی نور کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔مکرم محمد طارق محمود صاحب نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اس قسم کی تعمیرات کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام وَسِعُ مَكَانَگ کے تحت حضور کی صداقت کا نشان قرار دیا۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ مقامی ربوہ نے مورخہ ۳۱ / مارچ ۲۰۰۰ء بروز جمعہ دعاؤں کے ساتھ دفتر کا سنگ بنیا درکھا تھا۔بنیا دوں کی کھدائی سے لیکر تعمیر مکمل ہونے تک وقار عمل کیا گیا۔اس دفتر کی تعمیر سے حلقہ کے مرکز دعوت الی اللہ اور لائبریری کی ضرورت بھی پوری ہوگئی۔دعا کے بعد حاضرین میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔