تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 273
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۵۳ مجلس شوریٰ انصار اللہ شعبہ تربیت کی تجویز بابت نماز و ذاتی مثالی نمونہ سے اصولی طور پر اتفاق کرتی ہے اور تجویز کرتی ہے کہ شعبہ تربیت کے موجودہ لائحہ عمل کو ہی ایک تسلسل کے ساتھ اور مستقل مزاجی سے مؤثر بنانے کی بھر پورسعی کی جائے۔اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔ا۔حسب ارشاد حضور ماہانہ اجلاس عاملہ (برائے قیام نماز ) میں با قاعدگی پیدا کی جائے اور اسے نتیجہ خیز بنایا جائے۔اس سلسلہ میں دیگر تنظیموں، تربیتی کمیٹی اور جماعتی نظام کا تعاون بھی حاصل کیا جائے اور انہیں بھر پور تعاون دیا جائے۔۲۔مقامی سطح پر اراکین انصار اللہ سے انفرادی اور گھریلو سطح پر وفود کے ذریعہ مؤثر تربیتی رابطے کئے جائیں۔اس سلسلہ میں سائقین کا نظام بھی مستعد اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔۔انصار میں قرآن و حدیث اور مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود کی عادت پیدا کی جائے۔۴۔عہدیداران کو بالخصوص اور اراکین انصار اللہ کو بالعموم قیام نماز اور اخلاق حسنہ کے لحاظ سے مثالی نمونہ پیش کرنے کی تحریک تربیتی اجلاسات میں کی جاتی رہے۔ماہنامہ انصار اللہ میں ایسے تربیتی مضامین بھی آنے چاہئیں۔۵۔نماز جمعہ اور خطبہ جمعہ حضور ایدہ اللہ میں شرکت کے لئے اہتمام سے یاددہانی کروائی جائے اور اس کا جائزہ لیا جائے۔نیز حضورانور کے پرانے تربیتی خطبات بالخصوص نماز کا معیار بہتر کرنے اور فحشاء سے بچنے کے سلسلہ میں بار بارسنوائے جائیں۔۶۔ایم ٹی اے کے تربیتی پروگراموں سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔ے۔نومبائعین کی تربیت کے لئے اخوت ، محبت کے رشتے استوار کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں نو مبائع خاندانوں کو پرانے احمدی خاندانوں کے سپرد کیا جائے۔نیز نومبائعین کی تربیتی کلاسز اور اجلاسات کا نظام مزید فعال بنایا جائے۔سفارش صدر مجلس: حضور انور کی خدمت میں شوری کی سفارش منظور فرمانے کی سفارش ہے۔(۱۶ نومبر ۲۰۰۲ء)