تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 269 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 269

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۴۹ لئے دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۷ میں درج ذیل اضافہ کی تجویز ہے۔(۱۷) نگران تحصیل/ 66 تعلقہ (۱۹) نگران حلقہ جات۔“ شوری نے کثرت رائے سے ایک سب کمیٹی مقرر کئے جانے کی سفارش کی جو اس بارہ میں غور کر کے اپنی رپورٹ صدر مجلس کی خدمت میں پیش کرے۔اس کمیٹی کے درج ذیل ممبران شوری نے تجویز کئے۔ا۔مکرم ناظم صاحب ضلع لاہور صدر کمیٹی ۲۔مکرم ناظم صاحب ضلع بہاولنگر ۳۔مکرم ناظم صاحب ضلع فیصل آباد ۴۔مکرم ناظم صاحب ضلع پشاور ۵- مکرم ناظم صاحب ضلع میر پور خاص ۶- مکرم قائد صاحب عمومی شوری کی اس سفارش کو حضور نے منظور فرمایا۔سب کمیٹی شوری نے اس سلسلہ میں دو اجلاس کئے اور مندرجہ ذیل سفارش پیش کی۔ا۔دستور اساسی میں کسی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔۲ مجلس عاملہ کے ممبران میں سے نگران مقرر کئے جاسکتے ہیں۔اگر ناظم صاحب ضلع ضرورت محسوس کریں تو صدر مجلس کی منظوری سے مجلس عاملہ کے علاوہ نگران مقرر کر سکتے ہیں۔ایسے نگران مجلس عاملہ ضلع کے ممبر نہیں ہوں گے۔سب کمیٹی کی یہ سفارش مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش کی گئی۔مجلس عاملہ نے سب کمیٹی کی سفارش سے اتفاق کیا ہے۔خاکسار بھی مجلس عاملہ کی سفارش سے اتفاق کرتے ہوئے سب کمیٹی شوری کی سفارش سے اتفاق کرتا ہے اور تجویز کے رڈ کئے جانے کی سفارش کرتا ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسی الرابع حضور انور نے ۱۹ نومبر ۲۰۰ء کواپنے دستخط مبارک ثبت فرما کر صدر مجلس کی سفارش کو منظور فرمالیا۔