تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 262
۲۴۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم احباب جنہیں خدمت سلسلہ کی توفیق ملی۔خدا تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے۔آپ کے والد محترم حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ۱۹۵۰ ء تا ۱۹۵۴ء مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے صدر رہے اور پھر آپ کو ناظر اعلی صدرانجمن احمدیہ کے طور پر خدمات کی توفیق ملی اور آج آپ کے ایک فرزند جناب صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب اپنا چار سالہ عہدِ صدارت ختم کر کے ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے منصب پر فائز ہیں اور حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کے دوسرے فرزند محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے صدر مجلس انصاراللہ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود کی جسمانی و روحانی اولاد کو نسلاً بعد نسل خدمت دین کی توفیق عطا فرما تار ہے۔ہم اراکین مجلس انصار اللہ پاکستان آپ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم پوری محنت لگن اور جذبہ اور شوق سے مجلس انصاراللہ کے کاموں کو آگے بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ مثالی تعاون کریں گے۔انشاء اللہ العزیز۔اس تقریب میں ہم اپنے ایک اور بھائی مکرم و محترم چوہدری نعمت اللہ صاحب زعیم اعلی مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کو بھی الوداع کر رہے ہیں۔آپ نے یکم جنوری ۲۰۰۲ء تا ۳۱ر دسمبر ۲۰۰۳ء دو سال تک زعیم اعلیٰ کے فرائض سر انجام دیئے۔اس دوران مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ نے دو مرتبہ سالانہ مرکزی علمی ریلی میں حسن کارکردگی کے لحاظ سے اول پوزیشن حاصل کی۔مرکزی دفتر مقامی میں تشریف لا کر مجلس کے کاموں کو پورے شوق اور لگن سے سرانجام دیتے رہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات قبول فرمائے اور آپ کو مقبول خدمت دین کی توفیق ملتی رہے۔“ الوداعی تقریب کے اختتام پر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب امیر مقامی و ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے حاضرین مجلس انصار اللہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔حضرت مرزا عبدالحق صاحب (امیر ضلع سرگودها) رکن خصوصی مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان نے دعا کروائی۔تقریب کے اختتام پر احباب کو عشائیہ دیا گیا۔۲۲ مجلس انصار اللہ مقامی کے زیر اہتمام الوداعی تقریب محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ( ناظر اعلیٰ و امیر مقامی ) کے عہدہ صدارت مجلس انصاراللہ