تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 261 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 261

۲۴۱ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم کی گئی۔آپ کے عہد صدارت میں تمام شعبہ جات میں ترقی ہوئی۔کمپیوٹرسیکشن با قاعدہ قائم کیا گیا اور بعض شعبہ جات میں کمپیوٹر پروگرامنگ کا آغاز کیا گیا۔شعبہ ایثار میں میڈیکل کیمپس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ مخلوق خدا کی محبت اور خدمت کا جذبہ بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل میں رکھا ہے اور آپ شعبہ خدمت خلق کی تمام ضروریات کو بشاشت سے پورا فرماتے رہے۔آپ نے آڈٹ کے نظام کو مستحکم کیا۔شعبہ صف دوم میں پہلی مرتبہ پچانوے فیصد سے زائد مجالس کے بنیادی کوائف کا کام مکمل کیا گیا اور سائیکل سفر اور سروے دیہات کے کام میں پیش رفت ہوئی۔آپ نے اللہ تعالیٰ کی مدد اور خلیفہ وقت کی راہنمائی میں کام کو ہر جہت سے آگے بڑھایا۔آپ اپنے ساتھ کام کرنے والے قائدین اور اراکین پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے بہت محبت اور شفقت سے سر پرستی فرماتے اور کام کرنے کے مواقع اور وسائل مہیا فرماتے۔آپ کے عہد صدارت کی کلیدی بات نماز با جماعت کے قیام کے لئے ہمہ وقت مسلسل کوشش اور توجہ تھی۔آپ نے اپنے افتتاحی خطاب سے لے کر اختتامی خطاب تک ہر میٹنگ میں دورہ جات ، خطوط، تبصرہ جات انفرادی رابطہ کے ذریعہ، قائدین ، ناظمین اضلاع اور زعماء اعلیٰ کو ہمیشہ نماز با جماعت کے قیام کے لئے مستعد رہنے کی تلقین کی اور ہمیشہ اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ ہم ہر گز اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے نہیں بن سکتے جب تک ہم خود اور ہماری نسلیں نماز با جماعت پر قائم نہ ہوں اور اللہ تعالیٰ نے اس کے مفید نتائج بھی نکالے تاہم یہ کام مسلسل توجہ اور محنت کا متقاضی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس بنیادی مرکزی کام کو مستقل مزاجی سے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی محبت دلوں میں جاگزیں ہو۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات دینیہ کو قبول فرمائے اور آپ کی صحت اور عمر میں برکت دے۔آپ سے ہماری درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہماری راہنمائی اور سر پرستی فرماتے رہیں۔آپ ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ پاکستان و امیر مقامی کے منصب جلیلہ پر فائز ہونے کے بعد مجلس انصار اللہ کی صدارت سے فارغ ہو گئے ہیں۔یہ خدا کا سلسلہ ہے اور خدا کے کام ہیں۔یہ بہر حال ہر دور میں آگے بڑھنے ہیں۔قابل مبارک باد اور خوش قسمت ہیں وہ