تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 247
۲۲۷ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم حسن کارکردگی مقاله نویسی : مکرم محمد اشرف صاحب کاہلوں دارالذکر فیصل آباد، مکرم عبدالشکور صاحب سمن آباد لاہور، مکرم داؤد احمد ملک صاحب راولپنڈی صدر، مکرم ملک خلیل احمد ناصر صاحب گلستان جوہر کراچی، مکرم میجر (ر) میاں عبدالباسط صاحب راولپنڈی صدر، کرم منیر احمد بٹ صاحب بیت التوحید لاہور، مکرم عبدالمنان شاہکوئی صاحب نارتھ کراچی، مکرم مصور احمد طاہر صاحب ماڈل کالونی کراچی،ہمکرم سید سلیم شاہجہانپوری صاحب گلشن اقبال غربی کراچی، مکرم عبدالکریم خالد صاحب بیت التوحید لاہور حسن کارکردگی مقابلہ جات :- اول مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ ، انعام مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب زعیم اعلیٰ ربوہ نے وصول کیا۔دوم : نظامت ضلع کراچی۔بہترین رکن : کرم جمیل احمد بٹ صاحب کا فٹن کراچی۔بہترین نائب ناظم تعلیم مکرم شیخ طاہر احمد نصیر صاحب ضلع کراچی۔۱۷ نمائندہ برائے کمیٹی کفالت یکصد یتامیٰ کمیٹی کفالت یکصد یتامی کے ذریعہ متعدد یتامی کی خبر گیری مکمل یا جزوی امداد کی صورت میں کی جاتی ہے۔اس کمیٹی میں مجلس انصاراللہ پاکستان کے ایک نمائندہ بھی شامل ہوتے ہیں۔۲۰۰۳ ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب بطور نمائندہ انصار اللہ شامل تھے۔۱۸ نمائندہ انصار اللہ برائے مجلس صحت ایگزیکٹو باڈی مجلس صحت مرکز یہکی نامزدگی دو سال کیلئے ہوتی ہے اور اس کی منظوری صدر مجلس صحت حضرت خلیفہ اسیح سے لیتے ہیں۔یہ عرصہ جولائی سے جون تک شمار ہوتا ہے۔اس کمیٹی میں سال ۲۰۰۳ء سے ۲۰۰۵ ء تک مجلس انصاراللہ پاکستان کی نمائندگی مکرم سید طاہر احمد شاہ صاحب نے کی۔متاثرین زلزلہ کے لئے امداد مجلس انصار اللہ کا ایک اہم اور فعال شعبہ ایثار ہے جس کے ذریعہ نا گہانی آفات کے موقع پر خدمات بجالائی جاتی ہیں۔مجلس انصار اللہ پاکستان کی طرف سے متاثرین زلزلہ کے لئے ۲۹؍ دسمبر ۲۰۰۳ء کو اڑھائی لاکھ روپے بطور اعانت دیئے گئے۔