تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 248
۲۲۸ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم سہ ماہی میٹنگز ناظمین اضلاع، ناظمین علاقہ وزعماء اعلیٰ مجالس ہر سہ ماہی میں ناظمین اضلاع و علاقہ اور زعمائے اعلیٰ مجالس کی مرکز میں میٹنگز منعقد ہوتی رہیں۔تاہم ریکارڈ سے ایک کی تاریخ کا علم ہو سکا ہے چنانچہ مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۰۳ء کو سہ ماہی چہارم کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ہفتہ ہائے تربیت دوران سال دو ہفتے منائے گئے: (الف) پہلا ہفتہ تربیت ۱۴ تا ۲۰ / مارچ ( جمعه تا جمعرات) (ب) دوسرا ہفتہ تربیت ۱۹ تا ۲۵ ستمبر ( جمعه تا جمعرات) پروگرام ہفتہ تربیت کے اہم نکات حسب ذیل تھے۔نماز با جماعت، تلاوت قرآن کریم، نماز تہجد ، نماز جمعہ میں پورے گھر کی حاضری، ایم ٹی اے پر براہِ راست خطبہ جمعہ سننا، دعائیہ خطوط لکھنا، کشتی نوح سے ”ہماری تعلیم کا ہر گھر میں درس۔ہفتہ کے دوران درج ذیل موضوعات میں سے روزانہ ایک موضوع پر درس دیا جاتا رہا: نماز با جماعت، تلاوت قرآن کریم ، نماز جمعہ، ایم ٹی اے کی افادیت، نماز تہجد ، اخوت ومحبت ، برکات خلافت۔گوشوارہ میڈیکل کیمپس ربو ۲۰۰۳ء شعبه ایثار مجلس مقامی ربوہ نے اس سال بھی میڈیکل کیمپس کے ذریعہ خدمت انسانیت کا فریضہ خوش اسلوبی سے ادا کیا چنانچہ سال ۲۰۰۳ء کی کارکردگی ایک گوشوارہ کی صورت میں ہدیہ قارئین کی جارہی ہے۔ماه میڈیکل کیمپ مریض ڈاکٹرز ۲۲ ۲۹۸ ۱۵۵ ۱۷۰۵ ۱۲ ۱۸۵۰ ۱۴ جنوری فروری مارچ اپریل