تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 239 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 239

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۹ تلاوت نظم تقریر فی البدیہہ علمی مقابلے کروائے گئے۔تلاوت قرآن کریم ، عہد اور نظم کے بعد محترم طاہر احمد ملک صاحب ناظم علاقہ لاہور نے افتتاحی خطاب کیا اور انصار کو اپنے ذاتی اور دنیوی کاموں پر دینی امور کو مقدم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مقابلہ تلاوت میں مکرم محمد یعقوب صاحب سلطانپورہ، مکرم تبسم مقصود صاحب دارالذکر مکرم اکبر ہاشمی صاحب شالا مارٹاؤن اور مکرم عبداللطیف ڈار صاحب دارالذکر اول، دوم، سوم اور مقابلہ تقریر فی البدیہہ میں مکرم تبسم مقصود صاحب دارالذکر، مکرم نذیر احمد صاحب مغلپورہ اور مکرم کریم احمد خان صاحب شالا مارٹاؤن اول ، دوم اور سوم قرار پائے۔مکرم چوہدری منیر مسعود صاحب ناظم ضلع لاہور نے شرکاء کا شکر یہ ادا کیا اور مکرم آصف جاوید چیمہ صاحب مربی ضلع لاہور نے دعا کروائی۔دعوت طعام کے بعد یہ پروگرام ختم ہوا۔بعد میڈیکل کیمپ ضلع لاہور مؤرخہ ۲۷ ستمبر ۲۰۰۳ء کو ریلوے گریفن ہال میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر رشید احمد صاحب ایم بی بی ایس نے اپنی خدمات پیش کیں۔ان کے ساتھ ایک ڈسپنسر بھی تھے۔اس کیمپ کے انعقاد میں نائب ناظم ایثار مکرم ریاض بھٹی صاحب نے تمام انتظامات کئے کیمپ کے دوران اٹھائیس مریضوں کا معائنہ کر کے مفت ادویات دی گئیں۔پکنک اور سالا نہ ورزشی مقابلہ جات ضلع لاہور مجالس انصاراللہ ضلع لاہور کی پکنک ریلوے گریفن ہال میں مؤرخہ ۲۸ ستمبر ۲۰۰۳ء کو منعقد کی گئی۔مکرم محمد اسلم بھروانہ صاحب نے انتظامات کئے۔قبل ازیں مؤرخہ ۲۷ ستمبر ۲۰۰۳ء کومکرم منیر مسعود صاحب ناظم ضلع لاہور نے گریفن ہال ( پکنک پوائنٹ) میں ضلعی عاملہ کے ساتھ ایک میٹنگ رکھی تا کہ تمام انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔مورخه ۲۸ ستمبر ۲۰۰۳ ء نو بجے صبح انصار کی ایک بڑی تعداد مقررہ مقام پر پہنچ گئی۔مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور نے افتتاحی خطاب میں انصار بھائیوں کو نصائح فرمائیں جس کے بعد دعا ہوئی اور ورزشی مقابلہ جات بیڈ منٹن سنگل و ڈبل ، کلائی پکڑنا، دوڑ ۱۰۰ میٹر، گولہ پھینکنا، رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس کروائے گئے۔انصار نے ان ورزشی مقابلہ جات میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔رسہ کشی کا فائنل مقابلہ مکرم عبدالجلیل صادق صاحب قائد ذہانت وصحت جسمانی کی موجودگی میں کروایا گیا۔