تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 238 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 238

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۸ صاحب رہے جبکہ کلائی پکڑنے کے مقابلہ میں مکرم سید شبیر احمد ناصر صاحب اول اور مکرم چو ہدری محمد اصغر علوی صاحب دوم قرار پائے۔آخری اجلاس میں مکرم چوہدری احمد الدین صاحب سابق ناظم ضلع نے قیام پاکستان اور جماعت احمدیہ کے موضوع پر تقریر کی جس کے بعد محترم مربی صاحب ضلع (صدر اجلاس) نے انصار کو نصائح کیں اور دعا کے ساتھ پروگرام ختم ہوا۔تقریباً یکصد افراد نے اجلاسات اور دیگر پروگراموں میں شرکت کی۔سالانہ تقریب تقسیم انعامات مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ سال ۲۰۰۲ء میں کارکردگی کے لحاظ سے حلقہ دار البرکات ، دار النصر شرقی ، ناصر آباد، نے علی الترتیب اول، دوم، سوم رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔علاوہ ازیں حلقہ جات دار العلوم غربی صادق، نصرت آباد، دار الرحمت غربی، دار النصر غربی الف نصیر آباد رحمن ، دار الشکر اور دارالفضل غربی کی کارکردگی بھی نمایاں رہی اور بالترتیب چوتھی ، تا دسویں پوزیشن حاصل کی۔امسال سالانہ جائزہ میں صرف ان مجالس کو شامل کیا گیا جنہوں نے با قاعدہ ماہوار رپورٹ بھجوائیں۔مکرم قائمقام زعیم صاحب اعلیٰ نے ماہ مئی ۲۰۰۳ء کے اجلاس میں اس کا اعلان کیا۔نیز گزشتہ سال ۲۰۰۲ء کی آخری سہ ماہی کے امتحان میں خصوصی گریڈ حاصل کرنے والے انصار کے درمیان سندات بھی تقسیم کیں۔ماہانہ اجلاس مجلس مقامی ربوہ سے وکیل المال اول کا خطاب مجلس انصار اللہ مقامی کا ماہانہ اجلاس یکم ستمبر ۲۰۰۳ء کو منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور عہد دہرانے کے بعد مکرم زعیم صاحب اعلیٰ نے بتایا کہ تحریک جدید کا سال قریب الاختتام ہے اور مکرم وکیل المال اول صاحب اس سلسلہ میں تشریف لائے ہیں۔ازاں بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول نے حاضرین سے خطاب فرمایا۔آنمحترم نے سیدنا حضرت مصلح موعود بانی تحریک جدید کے ارشادات درباره تحریک جدید پڑھ کر سنائے اور جماعت احمد یہ عالمگیر کی ترقی اور پھیلاؤ کے حوالے سے تحریک جدید میں جماعت کے ہر فرد کو شامل کرنے کی پُر زور تحریک کی۔مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کی علمی ریلی مؤرخہ ۲۱ ستمبر ۲۰۰۳ء کو بعد نماز مغرب دارالذکر لاہور میں طاہر بلاک بشمول مجالس دارالذکر، شالا مار ٹاؤن ،مغلپورہ اور سلطان پورہ کی علمی ریلی منعقد کی گئی جس میں اسی انصار نے شمولیت کی۔ریلی میں