تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 237
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۷ حلقہ ڈرگ کالونی کراچی کے انصار کا سائیکل سفر و پلنک حلقہ ڈرگ کالونی کراچی کے انصار ۱۴ اگست ۲۰۰۳ء کو بعد نما ز عصر گرین ٹاؤن سنٹر سے سائیکلوں پر ائیر پورٹ روانہ ہوئے۔چودہ انصار نے سائیکلوں پر سفر کیا اور تیرہ انصار نے اپنی اپنی ٹرانسپورٹ استعمال کی۔اس سفر میں دو اطفال بھی شریک تھے۔مغرب کے وقت زعیم صاحب اعلیٰ نے احباب کی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا جس میں سب احباب نے شرکت کی۔مکرم ڈاکٹر عبدالحفیظ صاحب نے صحت کو قائم رکھنے کے لئے گذارشات پیش کی۔زعیم صاحب اعلیٰ نے سیر کی طرف توجہ دلائی۔اس طرح یہ پکنک وسائیکل سفر اختتام پذیر ہوا۔مجلس کریم نگر فیصل آباد کا دوروزه تربیتی پروگرام اس تربیتی پروگرام کا آغاز مؤرخہ ۱۳ اگست کو بیت الحمد کریم نگر میں بعد نماز عشاء ہوا۔تلاوت قرآن کریم نظم اور عہد کے بعد مکرم جاوید ناصر ساقی صاحب مربی سلسلہ ضلع فیصل آباد نے افتتاحی خطاب کیا۔آپ نے خلافت کی اہمیت اور اس سے وابستگی کے موضوع پر تقریر کی۔افتتاح کے بعد مکرم رائے محمد اسلم صاحب منتظم تجنید نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں اور مکرم وسیم احمد خاں صاحب مربی سلسلہ نے برکات خلافت کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد تقریری مقابلہ جات شروع ہوئے۔تقریر کا موضوع سیرت النبی تھا۔تقریری مقابلہ میں اول مکرم ماسٹر محمد اکرم صاحب، دوم مکرم شیخ محمد لطیف صاحب اور سوم مکرم چوہدری عبد الصمد صاحب قرار پائے۔اس اجلاس میں سینتالیس انصار، بارہ خدام اور ایک سو چھبیس اطفال شامل ہوئے۔دوسرے روز مورخه ۱۴ اگست ۲۰۰۳ ء باجماعت نماز تہجد سے پروگرام کا آغاز ہوا۔بعد نماز فجر احباب نے سیر کی۔اس کے بعد سائیکل سفر کا پروگرام رکھا گیا تھا جس میں انصار نے سولہ کلومیٹر سفر کیا۔گٹ والا پارک میں نو بجے صبح ورزشی مقابلے ہوئے جس میں دوڑ سومیٹر ، لانگ جمپ اور کلائی پکڑنے کے مقابلہ جات شامل تھے۔دوڑ سو میٹر کے مقابلہ میں مکرم چوہدری محمد اصغر علوی صاحب ، مکرم چوہدری ذوالفقار احمد صاحب اور مکرم شیخ شکیل احمد صاحب نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کیں۔دور سو میٹر کے بعد لانگ جمپ کا مقابلہ ہوا جس میں آٹھ اراکین نے حصہ لیا۔اول مکرم ماسٹر محمد اشرف صاحب ، دوم مکرم سید شبیر احمد ناصر صاحب اور سوم مکرم محمد اصغر علوی