تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 224
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۰۴ آپ ہی کے مبارک دور میں مجلس انصار اللہ کے دستور اساسی پر نظر ثانی ہوئی اور گیسٹ ہاؤس کی توسیع اور دفتر انصار اللہ کی تشکیل نو ہوئی۔شعبہ مال کے حوالے سے آپ نے ایک پمفلٹ انفاق فی سبیل اللہ اور انصار اللہ کے نام سے تیار کروا کے قیادت کی طرف سے شائع کروایا۔آپ نے چندہ کی صحیح تشخیص کی اہمیت کو مسلسل واضح فرمایا جس کے نتیجہ میں انصار اللہ کا بجٹ جو ۱۹۷۹ء میں تین لاکھ انیس ہزار تھا ۱۹۸۲ء میں دگنے سے بڑھ کر چھ لاکھ چورانوے ہزار ہو گیا۔شعبہ تربیت آپ کی خصوصی رہنمائی اور نگرانی کا مرکز بنا رہا۔اس سلسلہ میں اس شعبہ کی ریڑھ کی ہڈی نماز با جماعت کے قیام کی طرف آپ نے اپنی خاص توجہ مرکوز فرمائے رکھی۔آپ نے نمازوں میں ست انصار کو مستعد ممبران کے سپر د کر کے انہیں نماز کا پابند بنانے اور مراکز نماز کے قیام کی تاکید فرمائی۔آپ کے دور صدارت میں تین مرکزی اجتماعات منعقد ہوئے اور ہر اجتماع خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس کی روشن ترقی کا آئینہ دار بن کر جلوہ گر ہوا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کے دور صدارت میں ہر آنے والا اجتماع اپنی ایمان افروز تر بیتی اور روحانی کیفیات میں پہلے سے خوب تر ثابت ہوا۔اراکین اور زائرین کی ریکارڈ تعداد ان اجتماعات میں شامل ہوتی رہی۔۱۹۸۱ء کا اجتماع پندرھویں صدی کا پہلا اجتماع تھا۔اس اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ پہلی بار آٹھ بیرونی ممالک سے گیارہ نمائندہ انصار نے اس میں شرکت کی تھی۔یہ اجتماع پہلی دفعہ احاطہ انصار اللہ سے باہر بیت اقصیٰ ربوہ سے ملحق جلسہ سالانہ کے میدان میں ہوا۔ایک اور وجہ سے بھی یہ اجتماع یادگار رہا کہ اس میں باضابطہ تحریک کے تحت چھپیں مجالس کے ایک سو بانوے انصار سائیکلوں پر تشریف لائے۔ان قافلوں میں ضلع تھر پارکر سندھ کے انصار بھی شامل تھے جنہوں نے آٹھ سو میل کا سفر چھ روز میں طے کیا۔انہی اجتماعات میں آپ کی زیر نگرانی خلیفتہ المسیح کی تقاریر کے رواں ترجمہ کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور اس طرح یہ تاریخی قدم آئندہ سالوں میں ہونے والے براہ راست تراجم کے عظیم الشان نظام کی بنیاد بنا۔شعبہ اصلاح وارشاد کے حوالے سے آپ کی ذاتی دلچسپی اور لگن اظہر من الشمس ہے۔دعوت الی اللہ کے لیے زیارت مرکز اور مجالس مذاکرہ کا آغا ز فرمایا۔ملک بھر منعقد ہونے والی مجالس سوال و جواب میں آپ کے منفر داور حسین طرز کلام کی یادیں آج بھی دلوں میں ایک عجیب کیفیت نشاط پیدا کر دیتی ہیں۔