تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 219
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ١٩٩ میں کام کرنا چاہئے۔آپ نے اس شعبہ کی مساعی سے آگاہ کیا اور مذکورہ خطوط پر کام کرنے کی ہدایت فرمائی۔صدر اجلاس نے فرمایا کہ اس شعبہ میں مجلس کراچی کا شمار پاکستان کی بہترین مجالس میں ہوتا ہے۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد نے بھی اس موقع پر ہدایات دیں۔مکرم قائد صاحب تعلیم نے توجہ دلائی کہ سو فیصد انصار کو نماز باترجمہ سکھانا مجلس کا اولین فرض ہے۔با تر جمہ قرآن کریم سکھانے کی کلاس کا اہتمام کیا جائے نیز کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس بھی رکھا جائے۔آپ نے پرچہ جات کے حصول میں کراچی کی خوش کن کوشش کا تذکرہ کیا اور خصوصاً مجلس گلشن جامی کی طرف سے سو فیصد پرچے حل کروانے پر تحسین کا اظہار کیا۔آپ نے ہدایت کی کہ علمی ریلی میں زیادہ سے زیادہ انصار کو شامل کیا جائے۔کراچی کی طرف سے کم از کم دس مقالے آنے چاہئیں۔شعبہ اشاعت کے تحت ہر ماہ کم از کم دو مضامین ماہنامہ انصار اللہ کو بھجوائے جائیں۔اجلاس سوم : اجلاس سوم میں مکرم عبد القدیر فیاض چانڈیو صاحب مربی سلسلہ کے درس قرآن کریم کے بعد مکرم چوہدری منیر احمد صاحب سیکرٹری تربیت نو مبائعین نے توجہ دلائی کہ نو مبائعین کو اپنے ساتھ شامل کر کے نمازوں کا پابند بنائیں اور ان سے مسلسل رابطہ رکھیں۔علمی کلاس اور زیارت مرکز کا اہتمام کریں۔مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے ڈش سنٹر پر اور جلسہ سیرۃ النبی میں مہمانوں کی تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی خطاب : صدر اجلاس نے اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا کہ ہمیں ان تمام ہدایات کو عمل کے سانچے میں ڈھالنا چاہئے کہ ریفریشر کورس کا اصل مقصد آپ کے اندر مسابقت کی روح پیدا کرنا ہے۔آخر میں مکرم ناظم صاحب ضلع کراچی نے ریفریشر کورس کے کامیاب انعقاد پر خدا کا شکر ادا کیا اور مرکزی مہمانوں ، مقررین اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔الحمد للہ یہ با برکت تقریب دعا کے ساتھ بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔اس ریفریشر کورس میں ایک سو نوے عہدیداران شامل ہوئے۔11 اجلاس داعیان الی اللہ ربوہ مورخه ۲۰ / مارچ ۲۰۰۳ء کو شعبہ اصلاح وارشاد نے داعیان الی اللہ کے لیے ایک مجلس سوال وجواب کا انعقاد کیا۔مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے داعیان کے سوالات کے نہایت دلکش اور مؤثر رنگ میں جوابات دیئے جس سے دوستوں کے علم میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور حوصلہ بھی بلند ہوا۔