تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 214 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 214

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۹۴ رجسٹریشن واشاعت و صفائی و آب رسانی مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب - منتظم رابطه: مکرم شمیم پرویز صاحب منتظم نظم و ضبط : مکرم خالد وحید صاحب منتظم سٹیج و مہمان نوازی و تیاری ہال: مکرم عطاء الرحمن محمود صاحب منتظم استقبال والوداع : مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب منتظم انعامات : مکرم مبارک احمد طاہر صاحب۔منتظم بیڈ منٹن : مکرم انعام اللہ صاحب منتظم ٹیبل ٹینس : مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب منتظم والی بال، رسہ کشی، کلائی پکڑنا: مکرم خالد محمود سدھو صاحب۔منتظمین دفتر سپورٹس ریلی: مکرم چوہدری منظور احمد صاحب۔مکرم طارق محمود منگلا صاحب۔ٹیکنیکل اپیل کمیٹی : صدر : مکرم قریشی سراج الحق صاحب، ممبران: مکرم ڈاکٹر طارق حبیب ملک صاحب، مکرم ڈاکٹر ناصر احمد جاوید صاحب، مکرم ضیاء اللہ واہلہ صاحب، مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب، منتظمین کھیل۔افتتاحی تقریب : مورخه ۲۸ فروری بروز جمعہ تین بجے سہ پہر ایوان محمود میں سپورٹس ریلی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس تھے۔تلاوت عہد نظم اور رپورٹ کے بعد انہوں نے مختصر خطاب کیا اور پھر گزشتہ سال کے چیمپیئن مکرم ڈاکٹر طارق حبیب ملک صاحب کو ورزشی مقابلہ جات کے با قاعدہ افتتاحی اعلان کیلئے سٹیج پر بلایا گیا۔مقابلہ جات: سپورٹس ریلی میں پانچ کھیل شامل تھے۔اس سال رسہ کشی اور کلائی پکڑنے کے مقابلوں کا اضافہ کیا گیا تھا جب کہ حسب سابق بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے بھی شامل تھے۔بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ایوانِ محمود میں جبکہ والی بال و رسہ کشی دفاتر صدر انجمن احمدیہ کی گراؤنڈ عقب خلافت لائبریری ربوہ میں منعقد ہوئے۔الحمد للہ کہ بارش کے باوجود تمام مقابلے مکمل ہوئے۔آؤٹ ڈور گیمز میں والی بال اور رسہ کشی کے تیرہ تیرہ میچز ہوئے جبکہ کلائی پکڑنے کے ساتھ مقابلے ہوئے۔ان ڈور گیمز میں ٹیبل ٹینس کے چھیاسی اور بیڈ منٹن کے ایک سو چونسٹھ میچز ہوئے۔انعامات حاصل کرنے والے انصار بیڈ منٹن : صف اوّل سنگل میں اول: مکرم خواجہ محمد اسلام صاحب سیالکوٹ۔دوم : مکرم ضیاءاللہ واہلہ صاحب سرگودھا صف اول ڈبل میں اول : مکرم چوہدری عطاء الرحمن محمود صاحب و مکرم را نا بشیر احمد صاحب ربوہ۔دوم : مکرم محمد احمد ضیاء صاحب و مکرم مقصود احمد اٹھوال صاحب ربوہ۔