تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 213
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۹۳ ڈسٹرکٹ بار را جن پور کے صدر سردار حبیب الرحمن خان دریشک نے اس وحشیانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دوروزہ سوگ کا اعلان کیا۔جنازه و تدفین : ۲۲ فروری کو دن بارہ بجے راجن پور میں آپ کی نماز جنازہ مکرم ملک خالد مسعود صاحب ناظر امور عامہ صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے پڑھائی جو آپ کی شہادت کے بعد ربوہ سے ایک مرکزی وفد کے ہمراہ راجن پور پہنچ گئے تھے۔آپ کی میت ۲۶ فروری کو رات ساڑھے آٹھ بجے ربوہ پہنچی۔دارالضیافت ربوہ میں جماعتی عہد یداران استقبال کے لئے موجود تھے۔۲۷ فروری صبح نو بجے احاطہ دفاتر صدر انجمن احمدیہ میں آپ کی نماز جنازہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے پڑھائی جس میں ربوہ اور بیرون جات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آخری دیدار کیا۔خدام ربوہ نے ایک دائرہ بنا کر آپ کا جسد خاکی اعزاز کے ساتھ قبرستان عام نمبرا میں پہنچایا جہاں تدفین کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف نے ہی دعا کروائی۔۸ پانچویں آل پاکستان سپورٹس ریلی مجلس انصار اللہ پاکستان کی پانچویں آل پاکستان سپورٹس ریلی مؤرخه ۲۸ / فروری تا ۲/ مارچ ۲۰۰۳ء منعقد ہوئی جس میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور کلائی پکڑنے کے مقابلہ جات ہوئے۔اس ریلی میں انیس اضلاع کے دو سو پچیس انصار نے حصہ لیا۔اس ریلی کو یہ خصوصیت بھی حاصل تھی کہ کینیڈا اور برطانیہ سے بھی بعض احباب نے تقریبات میں شرکت کی۔الحمدللہ کہ تین یوم تک جاری رہنے کے بعد یہ دلچسپ ورزشی مقابلے بخیر وخوبی اپنے اختتام کو پہنچے۔انتظامیہ سپورٹس ریلی: ریلی سے متعلقہ جملہ امور کو بہترین انداز میں سرانجام دینے کے لئے مندرجہ ذیل انتظامیہ صدر محترم کی منظوری سے تشکیل دی گئی۔منتظم اعلیٰ : مکرم عبد الجلیل صادق صاحب۔ایڈیشنل منتظم اعلیٰ : مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب منتظم عمومی : مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب۔سیکرٹری و منتظم مقابلہ جات: مکرم قریشی سراج الحق صاحب۔ایڈیشنل منتظم مقابلہ جات: مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب۔منتظم قیام و طعام : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب۔ایڈیشنل منتظم قیام و طعام مكرم عبد الحلیم سحر صاحب منتظم طبی امداد : مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب منتظم