تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 186
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۶۶ بیرون ملک روانگی : ۱۹۶۲ء میں آپ کا تقرر بطور مربی سلسلہ ڈنمارک کیا گیا جہاں آپ تین سال تک کام کرتے رہے۔۱۹۶۹ء میں آپ دوبارہ ڈنمارک تشریف لے گئے اور ۱۹۷۳ء میں واپس آئے۔۱۹۷۵ء میں آپ کی تقرری سوئٹزرلینڈ ہوئی جہاں آپ نے ایک سال چار ماہ تک کام کیا۔پھر یہاں سے واپس ڈنمارک تقرری ہوئی اور دسمبر ۱۹۸۲ ء تک آپ ڈنمارک میں رہے۔یوں آپ کو تقریباً پندرہ سال تک مختلف اوقات میں یورپ میں بطور مربی سلسلہ خدمات کی توفیق ملی۔مرکز میں خدمات : ۱۹۲۶ء سے ۱۹۶۹ء تک آپ ربوہ میں نائب وکیل الدیوان ، انچارج دفتر وکالت دیوان و سیکرٹری مجلس تحریک جدید اور پھر وکیل الدیوان مقرر ہوئے۔اس دوران آپ ممبر مجلس کارپرداز بھی بنے۔آپ کو قائم مقام وکیل اعلیٰ اور قائم مقام وکیل التبشیر رہنے کا موقع بھی ملا۔دسمبر ۱۹۸۲ء میں وکیل صدسالہ جو بلی مقرر ہوئے۔یکم اگست ۱۹۹۲ء سے آپ نگران متخصصین مقرر ہوئے اور آخر تک اس عہدہ پر فائز تھے۔آپ تادم وا پسیس مجلس تحریک جدید کے ممبر بھی تھے۔شادی و اولاد: آپ کی شادی حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی نواسی محترمہ صاحبزادی امتة الرؤف صاحبہ بنت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب سے ہوئی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے چار صاحبزادوں مکرم ڈاکٹر سید مشہود احمد صاحب واقف زندگی طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ربوہ مکرم سید میر محمود احمد صاحب واقف زندگی ناظر صحت ربوہ مکرم سید خالد مقصود احمد صاحب، مکرم سید ناصر داؤد احمد صاحب واقف زندگی سے نوازا۔آپ کے شمائل محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا تعلق سلسلہ کے ممتاز علمی ، روحانی اور خادمِ سلسلہ گھرانے سے ہے۔آپ کے دادا حضرت میر ناصر نواب صاحب تھے۔بھائیوں میں محترم سید میر داؤ داحمد صاحب مرحوم سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ اور مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ شامل ہیں۔آپ خدا کے فضل سے غیر معمولی ذہین اور وسیع مطالعہ رکھنے والے، مسائل پر سیر حاصل بحث اور گفتگو کا ملکہ رکھنے والے وجود تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی حافظہ سے بھی نوازا تھا اور اس وجہ سے اور اپنی ذاتی دلچسپی سے علم الانساب کے ماہر تھے۔سلسلہ کے پرانے خاندانوں اور رفقاء حضرت مسیح موعود کے بارہ میں معلومات کا خزانہ تھے۔آخری چند سالوں میں آپ کو خلافت لائبریری ربوہ میں تشریف فرما ہو کر علمی وتحقیقی کام کرنے کی توفیق ملی۔حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید اور بعض دیگر رفقاء