تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 187 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 187

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۶۷ کے بارہ میں ٹھوس تحریرات آپ کی یادگار ہیں۔متخصصین کی راہنمائی ، ان کے ساتھ مشفقانہ سلوک اور علم کی حوصلہ افزائی آپ کے شمائل کا حصہ ہیں۔آپ کی تحقیقی کتاب ”شیخ عجم اور آپ کے شاگرد مجلس انصاراللہ پاکستان نے ۲۰۰۳ ء میں شائع کرائی جو آپ کی تحقیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔﴿۲۹﴾ مجلس انصار اللہ ضلع کراچی کے زیر اہتمام ورزشی مقابلہ جات مورخه ۲۲ دسمبر ۲۰۰۲ء کو نظامت ضلع کراچی کے زیر انتظام بین المجالس ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں اکیس مجالس کے ایک سوچھ انصار نے مختلف ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ان مقابلوں کا ایک مقصد مرکزی سپورٹس ریلی کے لئے انتخاب و تیاری بھی تھا۔افتتاحی تقریب : اس تقریب کا آغاز مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع کی اقتداء میں اجتماعی دعا سے ہوا۔صف اول اور صف دوم کے انصار نے مندرجہ ذیل کھیلوں میں حصہ لیا۔والی بال ، رسہ کشی ،ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، کلائی پکڑنا۔افتتاحی تقریب کے بعد مقابلے شام پانچ بجے تک جاری رہے۔مکرم ناظم صاحب ضلع بھی ہمہ وقت کھیل کے میدان میں موجودر ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔درج ذیل انصار نے مختلف کھیلوں میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ٹیبل ٹینس سنگل ( صف اول): اول: مکرم را جا سعید احمد صاحب ماڈل کالونی۔دوم : مکرم را جارشید احمد صاحب ماڈل کالونی۔۔بیڈ منٹن سنگل ( صف اول): اول : مکرم وسیم احمد صاحب گلشن اقبال غربی کراچی۔دوم : مکرم را جارشیداحمد صاحب ماڈل کالونی کراچی۔ٹیبل ٹینس سنگل ( صف دوم : اول: مکرم محمد انور صابر صاحب ڈرگ روڈ کراچی دوم: مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب کلفٹن کراچی۔۔بیڈ منٹن ڈبل (صف دوم : اول: مکرم سید علیم احمد شاہ صاحب ڈرگ روڈ کراچی، مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب کلفٹن کراچی۔دوم: مکرم منور حسین صاحب ڈرگ روڈ کراچی، مکرم مسعود احمد بھٹی صاحب کلفٹن کراچی۔۵۔کلائی پکڑنا ( صف اول): اول : مکرم رفیق احمد گوندل صاحب ڈرگ روڈ کراچی۔دوم: مکرم عبدالحمید میر خان صاحب ڈرگ روڈ کراچی۔