تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 183 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 183

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۶۳ مقابلہ عام دینی معلومات ( کوئز ): ہر ضلع سے تین اراکین پر مشتمل ٹیم نے شرکت کی۔اس کے لئے نصاب درج ذیل تھا۔کتاب ” بنیادی نصاب“ شائع کردہ مجلس انصار اللہ پاکستان۔کتاب ”دینی معلومات“ شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان۔کتا بچہ ھدایات لائحہ عمل مجلس انصار اللہ پاکستان ۲۰۰۲ء۔کتابچه دستور اساسی مجلس انصار اللہ پاکستان۔نمائندگی نمائندگی کے لئے یہ ہدایت دی گئی کہ زعامت ہائے علیاء اور اضلاع ہر مقابلہ کیلئے ایک ایک نمائندہ ضرور بھجوا ئیں۔یہ تحریک بھی کی گئی کہ مجالس اور اضلاع اپنے ہاں یہ علمی مقابلے منعقد کر کے اول آنے والے کو بطور نمائندہ بھیجوائیں۔۲۷ مقابلہ جات: افتتاحی تقریب کے بعد پہلے روز مقابلہ تلاوت قرآن کریم منعقد ہوا جس میں اٹھاون انصار نے شرکت کی۔دوسرے روز کے پہلے سیشن میں مقابلہ حفظ قرآن منعقد ہوا جس میں سولہ انصار نے شمولیت کی۔بعد مقابلہ نظم منعقد ہوا جس میں اٹھاون انصار نے درمین، کلام محمود اور کلام طاہر سے مقرر کردہ پر معارف کلام خوش الحانی سے پیش کیا۔دوسرے روز کے دوسرے سیشن میں مقابلہ تقریر اردو منعقد ہوا جس میں بیالیس انصار نے مقررہ موضوعات پر تقاریر کیں۔تقریر اردو فی البدیہہ مقابلہ میں تمہیں انصار نے حصہ لیا اور یہ علمی ریلی کے پروگرام کا دلچسپ ترین حصہ تھا جو رات ساڑھے سات تا ساڑھے نو بجے دو گھنٹے جاری رہا۔اس کے بعد مقابلہ مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود تھا جوتحریری امتحان تھا جس میں ایک سوچھ انصار نے شمولیت کی۔اس امتحان میں حضرت مسیح موعود کی کتب سے پرچہ تیار کیا گیا تھا جو مختصر سوالات کی صورت میں تھا۔اس طرح دوسرے روز کا پروگرام ساڑھے دس بجے رات اختتام پذیر ہوا۔تیسرے روز آخری مقابلہ دینی معلومات بین الاضلاع منعقد ہوا جس میں تین اراکین پر مشتمل ضلعی ٹیم نے شرکت کی اور اس میں چودہ اضلاع کی ٹیمیں شامل ہوئیں۔اختتامی تقریب: اختتامی تقریب میں بتیس اضلاع کی ایک سو آٹھ مجالس کے دوسو اسی انصار شامل ہوئے جبکہ گزشتہ سال چھبیس اضلاع کی ایک سو پانچ مجالس کے دوسو پچاس انصار شامل ہوئے تھے اگر چہ امسال یہ بھی پابندی تھی کہ اس ریلی میں صرف مقابلہ جات میں شرکت کرنے والے انصار شامل ہوں۔