تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 178
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۵۸ عید کے تحائف کے ضمن میں ہدایت صدر محترم نے قائد صاحب ایثار کو توجہ دلائی کہ عید کے موقع پر تحفہ دینے کی تیاری پہلے سے ہی کر لی جائے۔یہ کام حکمت اور رازداری کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔سفید پوش طبقہ جو اپنی ضرورت کے اظہار میں حجاب محسوس کرتا ہے، اس کی تلاش کرنی چاہئے۔عید پر اور عید کے بعد بھی ان کی مدد کرتے رہنا چاہئے۔محمد ود شوری مجلس انصار اللہ پاکستان کی محدود شوری مورخہ ۴ / نومبر ۲۰۰۱ء بروز اتوار صبح ایوانِ محمود میں منعقد ہوئی جس میں ناظمین اضلاع و علاقہ اور زعماء اعلیٰ کے علاوہ بیس سے زائد تجنید والی مجالس اور کچھ دوسری مجالس کے زعماء کو مدعو کیا گیا تھا۔مرکزی نمائندگان سمیت کل دو سو نوے نمائندگان شریک ہوئے۔سفارشات و فیصلہ جات باب " مجلس شوری میں درج کر دیئے گئے ہیں۔عید الفطر سے قبل مٹھی ونگر پارکر سندھ میں تقسیم اشیائے خورونوش شعبہ ایثار ضلع کراچی کی نمایاں کارکردگی مکرم احسان اللہ چیمہ صاحب نائب ناظم وقف جدید (سندھ ) نے ماہ نومبر ۲۰۰۲ء میں مجلس عاملہ انصار اللہ ضلع کراچی سے خطاب میں توجہ دلائی کہ سندھ کے تھر کے علاقہ میں قحط سالی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں غریب لوگ پریشانی اور تنگی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔اُن کی امداد کی بہت ضرورت ہے۔چنانچہ مجلس انصار اللہ ضلع کراچی نے درج ذیل اقدامات ہنگامی بنیادوں پر سر انجام دیئے۔عیدالفطر کے موقعہ پر غرباء کی امداد کے سامان: حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میں غرباء کوعید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع کراچی نے فوری طور پر عید الفطر سے قبل مٹھی اور نگر پارکر کے ہزاروں غریب گھرانوں میں آٹا ، چینی ، چاول، دالیں اور خور و نوش کی اشیاء بطور امداد پہنچانے کی ہدایات جاری کیں اور درج ذیل عہدیداران کے سپرد یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی۔(۱) مکرم عبدالرشید سائٹری صاحب نائب ناظم ضلع کراچی و نگران مجالس (۲) مکرم ملک مبارک احمد ارشاد صاحب نائب ناظم ضلع کراچی (۳) مکرم مبشر ناصر احمد صاحب نائب ناظم اشاعت ضلع کراچی۔مورخہ ۲۱ / نومبر ۲۰۰۲ء سے خصوصی مساعی کا آغاز کیا گیا جو روزانه ۳۰ /نومبر ۲۰۰۲ ء تک جاری رہی اس دوران مختلف مواقع پر مکرم ناظم صاحب ضلع کراچی بھی راہنمائی فرماتے رہے۔