تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 175
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم تاریخ ۲۲،۹ رمئی ۲۰۰۲ء ۱۵۵ محلہ جات حلقہ بیوت الحمد کوارٹرز اور دارالعلوم شرقی برکت ۲۱،۷، ۳۰ / جولائی ۲۰۰۲ء دارا لیمن وسطی حمد، دار الیمن شرقی اور دارالیمن غربی ۲۹ /اگست ۲۰۰۲ء حلقہ باب الابواب ۲۲ ۲۳ ۲۴ اکتوبر ۲۰۰۲ء دارالشکر، دار العلوم جنوبی اور دار العلوم شرقی نور تربیتی اجتماع صدر بلاک ربوه صدر بلاک کا سالانہ تربیتی اجتماع مؤرخہ ۲۶ اگست ۲۰۰۲ء کو بیت الانوار دارالصدر شمالی ربوہ میں زیر صدار تمکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائمقام زعیم اعلی ربوہ منعقد ہوا۔تلاوت عہد و نظم کے بعد مکرم خلیل احمد تنویر صاحب نے آنحضرت ﷺ کے اخلاق حسنہ کو قرآن کریم احادیث اور تاریخی واقعات کی روشنی میں نہایت مؤثر رنگ میں بیان کیا۔آپ نے بتایا کہ آنحضرت ﷺ نے اپنی قوت قدسیہ سے عرب کے ناپاک ماحول میں ایسی تبدیلی پیدا کی کہ واقعہ میں مردے زندہ ہو گئے اور پھر اس پاک تبدیلی کی بنا پر ہی کاب حضور ﷺ نے اپنا سب کچھ دین حق کی خاطر قربان کر دیا۔مکرم مولانا صدیق احمد منور صاحب نے تربیت اولاد کے موضوع پر آیات قرآنی ، احادیث النبی ﷺ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام وارشادات خلفاء کی روشنی میں تقریر کی۔آخر میں صدر اجلاس نے مختصر اختتامی کلمات و نصائح کے ساتھ حاضرین کا شکر یہ ادا کیا۔دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ایک سو چالیس افراد حاضر تھے۔سالانہ تربیتی اجتماع رحمت بلاک ربوہ مورخه ۳۰ اگست ۲۰۰۲ء بروز سوموار رحمت بلاک کا سالانہ تربیتی اجتماع بیت الناصر دار الرحمت غربی میں زیر صدارت مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائمقام زعیم اعلیٰ ربوہ منعقد ہوا۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم مولا نا صدیق احمد منور صاحب، مکرم مولانا نذیر احمد صاحب ریحان اور مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے خطاب کیا۔نوے انصار شامل ہوئے۔