تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 176
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم کلاسز نومبائعین مجلس ربوہ ستمبر ۲۰۰۲ء ۱۔ستمبر کو دفتر مقامی میں نو مبائعین کی کلاس منعقد ہوئی۔۲۹ نومبائعین اور عالمی بیعت ۲۰۰۲ء میں تین سو دو پھل حاصل کرنے والے تیسم ستعد داعیان الی اللہ نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں بعض زعماء انصار اللہ اور منتظمین بھی شامل ہوئے۔شرکاء کی کل تعداد اتی تھی۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نائب صدر مجلس انصاراللہ پاکستان نے اختتامی خطاب کیا۔۲۰-۲ ستمبر ۲۰۰۲ء کو دفتر انصار اللہ مقامی میں نو مبائعین کی تربیتی کلاس ہوئی۔مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ربوہ مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب، مکرم سجاد احمد صاحب خالد مکرم عبدالوہاب احمد صاحب شاہد مربیان سلسلہ اور مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور ناظر خدمت درویشاں نے خطاب کیا اور سوالات کے جوابات بھی دیئے۔کلاس میں اُنتیس نو مبائعین اور بارہ داعیان الی اللہ نے شمولیت کی۔۲۴ میڈیکل کیمپس مجلس مقامی ربوہ مجلس مقامی کے تحت خدا تعالیٰ کے فضل سے سال ۲۰۰۲ء میں ۷ امقامات پر ۸۵ میڈیکل کیمپس لگائے گئے ان کیمپس کے اعداد و شمار اس طرح ہیں: ملاحظه شد مریض مریض : ۹۸۹۰ ڈاکٹرز: ۹۶ وفود : ۱۱۴ فاصلہ :۵۸۳ کلومیٹر شامل ہونے والے انصار : ۲۴۷ مجلس انصار اللہ مقامی کی سالانہ علمی ریلی امسال مجلس انصار اللہ مقامی نے مؤرخہ ۱ تا ۷ ار ستمبر سالانہ علمی ریلی کا انعقاد کیا۔اس سے قبل ماہ اپریل وجون میں بلا کس کی سطح پر تلاوت نظم خوانی اور تقریر کے مقابلہ جات کروائے گئے تھے۔اس علمی ریلی میں مجوزہ نصاب برائے مرکزی سالانہ علمی ریلی ۲۰۰۲ء کے مطابق تمام مقابلہ جات کروائے گئے۔تمام بلا کس کی طرف سے کل ایک سود و نمائندگان نے مقابلہ جات میں شرکت کی۔