تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 173
۱۵۳ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم پہلا اجلاس : مؤرخہ ۱۳ راگست کو پہلے اجلاس کی کارروائی زیر صدارت مکرم شیخ مظفر احمد صاحب ظفر امیر ضلع فیصل آباد شروع ہوئی۔تلاوت قرآن کریم نظم اور عہد کے بعد صدر اجلاس نے افتتاحی خطاب۔فرمایا۔آپ نے عہد انصار اللہ پر نہایت لطیف رنگ میں روشنی ڈالی اور عہد کے مطابق عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔بعدہ مکرم شیخ محمد لطیف صاحب نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں اور مکرم چوہدری عبد الصمد صاحب نے اجتماعات کی اہمیت کے عناوین پر تقاریر کیں۔دوسرا اجلاس : دوسرے اجلاس میں تقریری مقابلہ جات ہوئے۔صدارت مکرم حافظ محمد اکرم صاحب زعیم اعلیٰ نے کی۔عنوان ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تھا۔تقریر کا وقت پانچ سے سات منٹ مقرر کیا گیا۔پانچ اراکین نے اس میں حصہ لیا۔مکرم خواجہ نصیر احمد صاحب اول۔مکرم ماسٹر محمد اکرم صاحب دوم اور سید عبدالکریم شاہ صاحب سوم قرار پائے۔اس اجلاس کی کارروائی رات گئے تک جاری رہی۔اجلاس میں ستاون انصار ، چھبیس خدام اور بارہ اطفال شامل تھے۔دوسرے روز مؤرخہ ۱۴/ اگست کو نماز تہجد کا اہتمام تھا۔بارش کے باوجود تہجد میں انتیس انصار، سولہخدام اور سولہ اطفال نے شرکت کی۔ایک تفریحی پروگرام : ۱۴ را گست ۹ بجے صبح گٹ والا پارک کے خوبصورت وسیع و عریض سبزہ زار میں ورزشی مقابلہ جات اور اختتامی اجلاس کی کارروائی ہوئی جس میں محترم چوہدری احمد الدین صاحب سابق ناظم ضلع نے ” قیام پاکستان اور جماعت احمدیہ کی خدمات پر تقریر کی جب کہ صدر اجلاس نے اپنی قیمتی نصائح سے نوازا۔۲۲ انصار اللہ علاقہ سندھ کا پہلا ورزشی مقابلہ منعقدہ کراچی مؤرخه ۱۸ / اگست ۲۰۰۲ گلشن جامی کراچی میں پہلی مرتبہ مجلس انصار اللہ علاقہ سندھ کے زیر اہتمام ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں درج ذیل نمائندگان نے شرکت کی۔(۱) مکرم ارشد علی بھلر صاحب ناظم ضلع سکھر (۲) مکرم محمود احمد ابڑو صاحب نمائندہ ضلع لاڑکانہ (۳) مکرم عبد اللطیف علوی صاحب نمائندہ ضلع نواب شاہ۔کراچی کیبارہ مجالس کے ستانوے انصار شامل ہوئے جن کی قیادت مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع کراچی نے کی۔