تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 169 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 169

۱۴۹ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم مجلس انصار اللہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا یہ غیر معمولی اجلاس سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے صاحبزادہ اور حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کے داماد حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کی المناک وفات پر گہرے دلی صدمہ اور رنج وغم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب مرحوم و مغفور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بے لوث، مخلص اور فدائی خادم سلسلہ تھے۔خلافت احمدیہ کے ساتھ کچی اور گہری دلی وابستگی آپ کے قول و عمل سے عیاں تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو زمین و آسمان کی خوش نصیبی عطا فرمائی۔آپ کی خوش نصیبی آپ کی ایک روایت سے خوب روشن ہوتی ہے۔آپ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ذکر میں فرمایا کہ : ” میری ساری عمر حضور کے التفات کے سایہ تلے گزری۔“ آسمان پر مقد رآپ کی خوش نصیبی کے لئے یہ شہادت کافی ہے کہ ۱۹۸۴ء کے مشکل حالات کے دوران حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو آپ کی آواز میں السلام علیکم کا الہام ہوا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی ولادت ۱۹۱۳ء میں ہوئی۔اس طرح اب تک آپ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں سب سے زیادہ عمر پانے والے مرد تھے۔قادیان اور لاہور کے بعد آکسفورڈ میں اعلیٰ تعلیم کے بعد اپنے وطن میں خدمات کا آغاز کیا۔ایک راستباز، دیندار خادم ملک وقوم کی حیثیت سے آپ ایک یاد گار تاریخی مثال بنے۔آپ کا زیادہ تر ذکر بطور عالمی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات کے ہوتا ہے۔پاکستان میں آپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری صوبہ مغربی پاکستان ، مرکزی فنانس سیکرٹری پھر ڈپٹی چئیر مین پلاننگ کمیشن اور صدر پاکستان کے مشیر اقتصادی امور رہے۔۱۹۷۴ء میں آپ ورلڈ بینک سے منسلک ہو گئے اور ۱۹۸۴ء تک اہم عالمی خدمات سرانجام دیں۔آئی ایم ایف کے سٹاف میں بطورا یگزیکٹوڈائریکٹر شامل ہوئے۔جماعتی خدمت کے لحاظ سے حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی زندگی