تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 134 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 134

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۱۸ نو مبائعین تعلیم ،صف دوم ، مال اور آڈٹ کی رپورٹس پیش کی گئیں۔قیادت تربیت نو مبائعین کے بارہ میں صدر محترم نے فرمایا کہ ناظمین سے دریافت کریں کہ ارسال کرده تربیتی پمفلٹ کتنی مجالس کو مہیا کر دیا گیا ہے؟ نیز فرمایا کہ متعلقہ قائدین ہمجالس کی نو مبائعین کی تعداد اور بیعتوں کی تعداد اور تجنید کے درمیان پائے جانے والے فرق کو اپنی مربوط با ہمی کوششوں سے دور کریں۔قیادت مال کی رپورٹ پر صدر محترم نے اس امر پر زور دیا کہ صفر یا کم وصولی والی مجالس کو بار بار لکھیں اور ناظم ضلع کو بھی توجہ دلائیں کہ وصولی میں کمی اور کمزوری کو جلد ختم کر کے تمام مجالس کی تدریجی وصولی کو یقینی بنائیں۔صدر محترم نے مزید فرمایا کہ ہیں یا اس سے زائد انصار والی ایک سواٹھائیس مقامی مجالس کے زعماء کا ایک خصوصی اجلاس ستمبر میں رکھ لیا جائے اور قائدین اس اجلاس کے لئے اپنے کوائف ،مطلوبہ ہدف اور ہدایات اجلاس سے ایک ہفتہ قبل تیار کر لیں۔وقف جدید کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ کمزور اضلاع والی مجالس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کے وعدہ جات کے معیار اور وصولی کی رفتار کو بہتر بنایا بنایا جائے۔صدر مجلس نے مقامی مجلس ربوہ کو نمازوں میں حاضری بڑھانے کی کوششوں کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کی تاکید فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ ماہوار رپورٹس کے کوائف تو چالیس سے پینتالیس فیصد نماز کی حاضری دکھاتے ہیں لیکن آزادانہ لئے گئے جائزہ کے مطابق نماز فجر اور نماز عشاء میں حاضری پندرہ سے اٹھارہ فیصد نکلتی ہے۔اس طرح اوسط شرح حاضری بائیس تا چوبیس فیصد بنتی ہے اور یہی حقیقت کے قریب تر معلوم ہوتی ہے۔صدر محترم نے فرمایا کہ نمازوں میں حاضری بڑھانے کے لئے بڑی حکمت سے سمجھانے اور مسجدوں میں لانے کا مسلسل عمل جاری رکھنا ہوگا۔نرمی اور پیار محبت سے کام لے کر کسی ایک کو بھی ناراض نہیں کرنا، زیادہ سے زیادہ نمازیوں سے مسجدوں کی رونق بڑھائیں۔جمعہ میں حاضری کو بھی بہتر بنا ئیں۔نماز جمعہ کے دوران تمام دکانیں لا زم بند ہونی چاہئیں۔آخر میں مرکزی سالانہ علمی ریلی کی نئی تاریخیں ۱۳ ۱۴ ۱۵ دسمبر ۲۰۰۲ء طے کی گئیں۔یہ اجلاس دعا کے بعد ساڑھے آٹھ بجے شام اختتام پذیر ہوا۔