تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 135
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۱۹ خلاصہ کارروائی اجلاس مجلس عامله ۳۰ / دسمبر ۲۰۰۲ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۳۰ دسمبر ۲۰۰۲ء بروز پیر بوقت سوا چار بجے بعد نماز عصر گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی۔ا۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۲۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۳۔مکرم مبارک احمد طاہر صاحب ۴۔مکرم منیر احمد بسمل صاحب ۵ مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۶ مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ے۔مکرم عبدالجلیل صادق صاحب مکرم سید طاہر احمد صاحب ۹ مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۱۰ میکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۱۱۔مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب ۱۲ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۳ مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب نے کی اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گذشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ازاں بعد قائدین کرام نے اپنی ماہانہ رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے عمومی تعلیم تعلیم القرآن ، اشاعت تحریک جدید ، ذہانت و صحت جسمانی اور تجنید کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن کو ہدایت فرمائی کہ قرآن کریم صحت تلفظ کے ساتھ سکھانے کیلئے ربوہ اور بیرون ربوہ مجالس کو توجہ دلاتے رہیں۔ربوہ میں بھی جائزہ لیتے رہیں۔مکرم زعیم صاحب اعلی ربوہ با قاعدہ ریکارڈ رکھیں کہ کس کس محلہ میں کلاس ہوتی ہے۔کون کلاس لیتا ہے۔کتنے شامل ہوتے ہیں۔کتنے دن کلاس ہوتی ہے اور اسکی رپورٹ بھجوا ئیں۔نیز مجالس سے بھی رپورٹ لی جایا کرے۔مکرم قائد صاحب اشاعت کو ہدایت فرمائی کہ بڑی مجالس کے دوروں میں فروخت کیلئے کتب بھیجوائی جایا کریں۔اس کے بعد قیادت تربیت، وقف جدید، اصلاح وارشاد، اور زعیم صاحب اعلی ربوہ کی رپورٹس پیش ہوئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد صاحب اصلاح وارشاد کو ہدایت فرمائی کہ چیک کریں کہ گذشتہ تین سال